منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پی ڈی پی، این سی کیخلاف آگ اگل رہی ہے‘ساتھ نہیں دے سکتے ہیں

فاروق عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ‘یہ پارٹی اننت ناگ میں تیسری نمبر آئی :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-09
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہاکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) براہ راست این سی پر تنقید کر رہی ہے ۔
عمر نے کہاکہ پی ڈی پی اپنی ریلیوں میں ہل ہٹاو جیسے نعرے لگا رہی ہے لہذا ہم اس پارٹی کا ساتھ کیوں دیں۔
ان باتوں کا اظہار این سی کے نائب صدر نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہاکہ انڈیا الائنس کا حصہ بننے کا مقصد بی جے پی کے خلاف لڑنا تھا ۔
عمر نے کہاکہ پی ڈی پی براہ راست این سی پر تنقید کر رہی ہے اور یہاں تک ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف بھی ہر زہ سرائی کرنے سے گریز نہیں کر رہی ہے ۔
این سی نائب صدر نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی اپنی ریلیوں میں ہل ہٹاو جیسے نعرے لگا کر نیشنل کانفرنس کے خلاف آگ اگل رہی ہیں لہذا ہم پی ڈی کا ساتھ کیوں دیں گے ۔
ان کے مطابق پی ڈی پی ڈاکٹر فاروق عبداللہ پرراست تنقید کرنے کی جرأت کر رہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔
یہ سوال پوچھے جانے پر این سی نے پی ڈی پی کو آؤٹ کیا کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ پی ڈی پی کو ہم نے آؤ ٹ نہیں کیا بلکہ حالات نے اس سے الگ کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست پر لڑنا چاہتی ہے لیکن جو پارٹی پچھلے الیکشن میں یہاں پر پہلی اور دوسرے نمبر پر آئی وہ کیوں سیٹ چھوڑے ۔
عمر نے بتایا کہ غلام نبی آزاد فاروق عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو پی ڈی پی لیڈران اس بیان کی تائید کرتے ہیں ۔
ان کے مطابق جب تک پی ڈی پی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتی اس کے ساتھ بات نہیں بنے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پچھلے لگاتار دو سالوں سے پی ڈی پی بی جے پی کے بجائے این سی کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جو کام بی جے پی نہ کر سکی وہ آج این سی نے کیا

Next Post

گپکار الائنس میں دراڑ:ہم پہلے ہی پیشین گوئی کی تھی :بخاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘

گپکار الائنس میں دراڑ:ہم پہلے ہی پیشین گوئی کی تھی :بخاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.