نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کے پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر آج انہیں مبارکباد پیش کی ۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر پوسٹ کرکے کہا ’’ شہباز شریف کو ، پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد‘‘۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان اور ایران کے صدر نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے۲۴ ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور وہ دوسری مرتبہ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں۔
اس سے قبل پی ڈی ایم اتحاد میں وہ تقریباً ۱۶ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔