بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعظم کا دورہ‘جدید حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد

’ریلی کے مقام کی حفاظت کیلئے فضائی نگرانی گرڈ‘ڈرون اور شارپ شوٹرز سمیت جدید تکنیکوں کا استعمال کر رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-06
in اہم ترین
A A
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سرینگر کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔
سخت نگرانی کے ساتھ، حکام وزیر اعظم کی ریلی کے مقام کی حفاظت کیلئے فضائی نگرانی گرڈ‘ڈرون اور شارپ شوٹرز سمیت جدید تکنیکوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی جمعرات کو ہونے والی عوامی ریلی کی تیاری کیلئے بخشی اسٹیڈیم کے ارد گرد ایک جامع سیکورٹی گرڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس میں مقام کی حفاظت کے لئے اینٹی ڈرون سسٹم کا نفاذ بھی شامل ہے۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی کے این ایس کو بتایا کہ زیادہ سے زیادہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اہم مقامات پر شارپ شوٹرز کو اسٹریٹجک طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس افسر نے وضاحت کی’’ہم نے بخشی اسٹیڈیم کے ارد گرد ایک کثیر سطحی سیکورٹی احاطہ قائم کیا ہے، اور وزیر اعظم کی ریلی کے مقام کی طرف جانے والے شرکاء کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کیلئے کل ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سکیورٹی فورسز ایونٹ کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی میں فعال طور پر شامل ہیں۔
  انتظامات کو مزید وسعت دیتے ہوئے افسر نے  کہا’’اینٹی ڈرون سسٹم اور شارپ شوٹرز کی تعیناتی کے ساتھ مل کر، ہم نے اہم مواقع پر سیکورٹی کو مضبوط کیا ہے۔ میٹل ڈیٹیکٹرز اور سراغ رساں کتوں کا استعمال کرتے ہوئے، ہم نے اہم مقامات پر آگاہی میں اضافہ کیا ہے‘‘۔
اس دوران سرینگر کی سبھی اہم شاہراوں پر موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کے موبائیل فون بھی چیک کئے جارہے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کوناکام بنایا جاسکے ۔
بخشی اسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کے اردگر دعلاقوں پر ڈرون کے ذریعے نظر رکھی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔
شہر سری نگر کے اکثر علاقوں میں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سری نگر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز شہر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اور سکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نگاہ رکھی جارہی ہے۔
سلامتی عملے کی جانب سے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونزکے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔
پی ایم مودی کے دورے کے پیش نظر گرمائی راجدھانی سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جو راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر سری نگر شہر میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ رات کے دوران فورسز کا گشت بھی بڑھایا گیا ہے ۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دورے کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کے مطابق شہر میں جگہ جگہ خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے سری نگر کے حدود میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی ۷مارچ کو سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ،اس جلسے میں زائد از ایک لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کی شہباز شریف کو پاکستان کے وزیراعظم بننے پر مبارکباد

Next Post

’جموںکشمیر سمیت شمالی ہندوستان میں بارش اور برفباری کا امکان‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان

’جموںکشمیر سمیت شمالی ہندوستان میں بارش اور برفباری کا امکان‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.