ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جنگجویانہ واقعات۶۹ فیصد کم‘……وزیر اعظم مودی کے سرینگر دورہ سے قبل وزارت داخلہ کے اعداد و شمار جاری

’پتھر بازی میں ۱۰۰ فیصد کمی‘ ۲۰۲۳ میں ایک بھی پتھربازی کا واقعہ رونما نہیں ہوا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-05
in اہم ترین
A A
’جنگجویانہ واقعات۶۹ فیصد کم‘……وزیر اعظم مودی کے سرینگر دورہ سے قبل وزارت داخلہ کے اعداد و شمار جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
وزارت داخلہ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ دس برسوں میں عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں۶۹ فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔
یہ اعداد و شمار مرکزی وزارات داخلہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے طے شدہ دورے سے کچھ دن پہلے جاری کیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات میں۱۰۰ فیصد کمی ہے‘ جس دوران۲۰۲۳ میں کوئی بھی پتھر بازی کا معاملہ رپورٹ نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں میں۸۱ فیصد اور سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ۴۷ فیصد کمی واقع ہوئی۔
وزارت ان مثبت پیش رفتوں کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو قرار دیتی ہے۔ اس کے علاوہ آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی کے کردار اور ایک محفوظ اور پرامن ماحول کو فروغ دینے میں عسکریت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر زور دیا۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا ’’جموں و کشمیر کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دفعہ۳۷۰کی منسوخی اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی نے ایک محفوظ اور پرامن ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘‘۔
ان اعداد و شمار کا اجراء وزیر اعظم نریندر مودی کے ۷ مارچ کو وادی کشمیر کے انتہائی متوقع دورے سے پہلے جاری کیے گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران، وزیر اعظم سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں، جس میں دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کے اجتماع کی توقع ہے۔
دریں اثنا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانا مودی حکومت کی ترجیح ہے ۔
شاہ نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا’’جموں کشمیر کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ آرٹیکل۳۷۰کی منسوخی اور دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے محفوظ اور پرامن ماحول پیدا کرنے میں مدد ملی ہے ‘‘۔
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے پچھلے دس برسوں میں دہشت گردی کے واقعات اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجہ کی بحالی :مرکزاور لداخ گروپوں کی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں

Next Post

ایل جی سنہا کاسکاسٹ کشمیر میں ٹیکنالوجی ایگزبیشن کم سیڈ میلے کا اِفتتاح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
جموں کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت:بہت مراعات دے رہے ہےں:سنہا

ایل جی سنہا کاسکاسٹ کشمیر میں ٹیکنالوجی ایگزبیشن کم سیڈ میلے کا اِفتتاح

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.