ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی انتخابات کے بعد ریاستی درجہ بحال کیا جائے

سیاحت سے وادی میں بے روز گاری ختم نہیں ہوگی:آزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-05
in اہم ترین
A A
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

Azad

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
ڈی پی اے پی کے چیئرمین ‘غلام نبی آزاد نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے فورا بعد ریاست کا درجہ بحال کیا جانا چاہیے۔
آزاد نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ان کاکہنا تھا’’ ہم نے اصرار کیا تھا کہ ریاستی درجہ اسمبلی انتخابات سے پہلے دیا جانا چاہئے ، لیکن حکومت نے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات کے بعد ایسا کرے گی‘‘۔
ڈی پی اے پی کے چیئرمین نے یہاں سے ۷۵ کلومیٹر دور اننت ناگ ضلع کے ایشموکم علاقے میں ایک ریلی میں کہا۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ انتخابات کے فورا بعد ریاست کا درجہ بحال کیا جانا چاہئے کیونکہ حکومت نے اس کے لئے وقت کی حد مقرر نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد بہت عرصہ گزر سکتا ہے۔ لیکن یہ فوری طور پر کیا جانا چاہئے۔
ڈی پی اے پی کے چیئرمین نے کہا کہ چند لاکھ سیاح آنے سے وادی میں بے روزگاری ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاحت محدود ہے جس سے کچھ لوگ روزگار کماتے ہیں، تاہم لوگوں کی اکثریت کو سیاحت سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
آزاد نے کہا کہ لوگوں کی تقریباً پچانوے فیصد آباد کو سیاحت سے کچھ بھی حاصل نہیں ہو رہا ہے، لہذا سیاحت یہاں کی بے روزگاری کو ختم نہیں کرسکتی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں کا اصلی مسئلہ بے روزگاری ہے جسے ختم کرنے کیلئے آج تک کسی نے بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ایک ایسا سنگین مسئلہ ہے جو نوجوان نسل کو تباہ کر دیتا ہے،کیونکہ روزگار نہ ملنے کے سبب نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں
ڈی پی اے پی کے چیئرمین نے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا اثاثہ ہے، جو نسل قوم کی ترقی اور بجائی کا ضامن ہونا چاہئے، بے روزگاری کے سبب وہ نسل قوم کی بربادی کا مرتکب بنتا ہے اس سے بڑی بدقسمتی ہمارے لئے اور کیا ہو سکتی ہے۔
آزاد نے کہا کہ ایک فرد کا روزگار ایک خاندان کو پالتا ہے اور ڈرگ میں ملوث ایک جوان پورے خاندان کو بربادی کی طرف لے جاتا ہے،لہذا ان کا منشور ہے کہ اقتدار کا موقعہ ملنے پر بے روزگاری کو ختم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے گزشتہ تیس برسوں سے یہاں کی عوام کو دھوکہ میں رکھا، انہیں قطعی طور دوبارہ موقعہ نہیں دیا جانا چاہئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل ہماری شرائط تسلیم کرے تو آئندہ 48 گھنٹوں میں جنگ بندی ہوسکتی ہے: حماس رہنما

Next Post

ریاستی درجہ کی بحالی :مرکزاور لداخ گروپوں کی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
ریاستی درجہ کی بحالی :مرکزاور لداخ گروپوں کی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں

ریاستی درجہ کی بحالی :مرکزاور لداخ گروپوں کی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.