جموں//
جموںکشمیر کے ضلع رام بن میں سرینگرِ جموں قومی شاہراہ پر ایک تیل ٹینکر کے گہری کھائی میں جا گرنے سے اس کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں مونی موڑ کے نزدیک سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ایک تیل ٹینکر قریب۱۵سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹینکر جموں سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے فوراً بچائو کارروائی شروع کی گئی اور ڈرائیور کی لاش کو بر آمد کیا گیا تاہم متوفی کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے ۔