جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مہذب دنیا؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

ہمیں کہا جارہا ہے … یقین دلایا جارہا ہے کہ ہم ایک مہذب دنیا میں رہ رہے ہیں… پہلے سے بہتر اور بہت بہتر دنیا میں رہ رہے ہیں ‘ ایک محفوظ دنیا میں رہ رہے ہیں… ایک ترقی یافتہ دنیا میں رہ رہے ہیں ۔کیا واقعی ایسا ہے …؟کیا آپ بھی سمجھتے ہیں کہ ہم سچ میں ایک مہذب دنیا میں رہ رہتے ہیں…؟آپ کا جواب تو ہمیں معلوم نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے‘ لیکن… لیکن ہمارے لئے اس بات پر یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ … کہ ہم ایک مہذب دنیا مین رہ رہے ہیں… اس کے واسی ہیں ۔ہمیں تو لگتا ہے کہ ۲۱ویں صدی میں بھی معاملہ وہی ہے… جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ… اس میں کوئی فرق ‘ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آئی ہے۔ الٹا یہ ہوا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس نہیںبھینسیں ہیں ۔روس، یوکرین میں جو کررہا ہے ‘ کم و بیش دو برسوں سے کررہا ہے ‘ اسرائیل غزہ میں کررہا ہے‘پانچ چھہ ماہ سے کررہا ہے …وہ تو اسی ایک بات کی چغلی کھا رہا ہے‘ کسی اور بات کی نہیں ‘بالکل بھی نہیں ۔روس کے پاس لاٹھی ہے‘اسرائیل کے پاس بھی لاٹھی ہے… ہمارا مطلب ہے ان کے پاس طاقت ہے ‘ وہ اور اس طاقت کے بل پر معصوموں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں … یقینا یوکرین مزاحمت کررہا ہے ‘ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کررہے ہیںلیکن … لیکن کب تک کہ ان دوممالک کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔روس کی یوکرین پر حملے اور قبضہ کرنے کی اپنی کوئی دلیل ہو سکتی ہے… لیکن صاحب اسرائیل غزہ میں جو کچھ بھی کررہا ہے ‘اس کی کوئی دلیل ‘کوئی جواز ‘کوئی وضاحت نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے… وہ بھی اب جب ہمیں یقین دلاجارہا ہے‘ قسمیں کھائی جا رہی ہیں کہ ہم ایک مہذب دنیا میں رہ رہے ہیں … ہم اس کا حصہ ہیں۔لیکن کیسی مہذب دنیا جس کی آنکھوں کے سامنے ایک طاقتور ملک اپنے ایک کمزور پڑوسی ملک پر حملہ کر سکتا ہے… وہاں خون کی ہولی کھیل سکتا ہے ‘ اور یہ مہذب دنیا زبانی جمع خرچ سے زیادہ کچھ نہیں کررہی ہے… اسے اس سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ہے اور… او ر بالکل بھی نہیں ہو رہی ہے ۔ صاحب اگر یہی مہذب دنیا ہے‘ اگر ہم اسی کو مہذب دنیا کہتے ہیں تو… تو ہم ایسی مہذب دنیا پر لعنت بھیج دیتے ہیں اور… اور ہزار بار بھیج دیتے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم لوک سبھا انتخابات میں 400 سے زیادہ نشستیں جیتیں گے: وزیر اعظم

Next Post

کشمیر کا سب سے بڑا دُشمن کون؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

2026-07-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر کا سب سے بڑا دُشمن کون؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.