جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

قاضی گنڈ کی زمرودہ بانو جو وادی کی سینکڑوں خواتین کو روز گار فراہم کررہی ہیں

’کوشش ہے کہ خواتین کو اقتصادی لحاظ سے خود مختار بن سکیں اور کسی پر منحصر نہ رہ سکیں بلکہ دوسروں کی مدد کرسکیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-01
in مقامی خبریں
A A
قاضی گنڈ کی زمرودہ بانو جو وادی کی سینکڑوں خواتین کو روز گار فراہم کررہی ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے مشہور قصبہ قاضی گنڈ کے دور افتاد علاقہ کنڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنی محنت اور لگن سے مقامی دستکاری اور سلائی کے پیشے کو خواتین کو اقتصادی لحاظ سے با اختیار بنانے کا ایک موثر وسیلہ بنا دیا ہے ۔
زمرودہ بانو نامی یہ خاتون مختلف ڈیزائینوں کے کریول پردے ‘بیڈ شیٹ، پوچ، بیگ وغیرہ جیسے خوشنما چیزیں بنانے کی دستکاری سے وابستہ ہے اور وہ اس پیشے سے زائد از ایک ہزار تعلیم یافتہ خواتین کو روز گار فراہم کر رہی ہے ۔
زمرودہ نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا’’نو عمری میں ہی میں نے یہ ہنر سیکھا تھا تاہم سال ۱۹۹۱سے میں باقاعدہ اس کے ساتھ وابستہ ہوں اور بے شمار لڑکیوں کو اس ہنر میں تربیت دی ہے ‘‘۔
خاتون کارخانہ دار کا کہنا ہے’’اس وقت زائد از ایک ہزار خواتین جن میں سے بیشتر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، اس پیشے کو اختیار کرکے اپنے گھروں میں بیٹھے ہی اچھا خاصا روز گار کما رہی ہیں‘‘۔
زمرودہ نے کہا کہ ضلع اننت ناگ اور کولگام کے درجنوں دیہات میں میرے سینٹر چل رہے ہیں جن میں لڑکیاں کام کرکے اپنا روز گار کما رہی ہیں۔
خاتون کارخانہ دارنے کہا’’ان خواتین میں سے کچھ شادی شدہ بھی ہیں‘کچھ ان پڑھ بھی ہیں تاہم ان میں سے بیشتر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’یہ ہنر سیکھنے کے بعد میں نے اپنی پوری توجہ اسی کی طرف مبذول کی اور سب سے پہلے دیالگام اننت ناگ میں پہلا سینٹر قائم کیا اور اس کے بعد وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کاررواں بھی بڑھتا گیا‘‘۔
زمرودہ کا کہنا ہے کہ وہ اس دستکاری کو زیادہ سے زیادہ علاقوں میں متعارف کرنے کیلئے محو جد وجہد ہے تاکہ خواتین کو اقتصادی لحاظ سے خود مختار بن سکیں اور کسی پر منحصر نہ رہ سکیں بلکہ دوسروں کی مدد کرسکیں۔
انہوں نے کہا’’یہ خواتین کیلئے روزی روٹی کمانے کا سب سے آسان طریقہ ہے اور ایک موثر اور اچھا وسیلہ بھی ہے ۔اس سے وہ گھر کی مدد لینے کے بجائے والدین کے گھریلو خرچوں کا بوجھ کم کر سکتی ہیں‘‘۔
خاتون کارخانہ دار کا کہنا ہے’’دور افتادہ دیہی علاقوں میں ایسے سینٹروں کی زیادہ ضرورت ہے کیوںکہ وہاں خواتین کے لئے روز گار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم مختلف ڈیزائنوں کے پردے ‘بیڈ شیٹ وغیرہ تیار کرتے ہیں جنہیں لوگ نہ صرف اپنے گھروں کی زیبائش کے لئے شوق سے خریدتے ہیں بلکہ ہمارے یہاں بڑی عبادت گاہوں اور خانقاہوں میں بھی یہ پردے استعمال کئے جا رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھی اپنے گھروں کو ایسی خوشنما چیزوں سے سجانے کا رجحان بڑھ رہے جو اس دستکاری کے فروغ اور کامیابی کی ایک نوید ہے ۔
موصوفہ نے کہا کہ پہلے پہل مجھے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ پورے حوصلے سے آگے بڑھتی رہی۔انہوں نے کہا’’حکومت نے بھی میری مدد کی جس سے میں مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی‘‘۔
زمرودہ کا کہنا ہےؔ’’ایمانداری سے جو کام کیا جائے اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا ہے ہاں کمائی کم ہوسکتی ہے لیکن اس میں برکت بھی ہے اور اس کو ختم ہونے کا کوئی خطرہ بھی نہیں ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم اپنے ہی کارخانے سے مال بیچتے ہیں اور پھر بیوپاری اس مال کو مختلف علاقوں میں فروخت کرتے ہیں‘‘۔ان کا کہنا ہے’’میں خود اس کام سے مطمئن ہوں اور جو بھی میرے دیگر ساتھی ہیں وہ بھی اس کام کے ساتھ خوش ہیں‘‘۔
خاتون کارخانہ دارکا کہنا تھا کہ ہم یہ سارا کام ہاتھوں سے کرتے ہیں لیکن مشینوں کی آمد سے یہ متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میشنوں سے تیار ہونے والے مال سے اصلی مال کو نقصان پہنچا ہے جس کا براہ راست اثر دستکاروں پر پڑ رہا ہے ۔
زمرودہ کو نمائشوں میں بھی اپنی دستکاری کی نمائش کرنے کے دعوت نامے موصول ہوتے ہیں لیکن وہ ان میں جانے سے گریز کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا’’مجھے نمائشوں میں جانے کے دعوت نامے ملتے ہیں لیکن میں ان میں جانا پسند نہیں کرتی ہوں، ہم اپنے گھر میں ہی مال رکھتے ہیں اور خریدنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ اس کی خرید و فروخت کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہو رہا ہے ‘‘۔
خاتون کارخانہ دار کا کہنا تھا’’سرکار ر پڑھے لکھے کو تو نوکری فراہم نہیں کر سکتی ہے لیکن یہاں جو ہماری مقامی دستکاریاں ہیں ان میں لاکھوں لوگوں کو روز گار فراہم کرنے کی گنجائش ہے صرف ہمیں ہمت کا کمر باندھ کر کسی قسم کی کوئی شرم محسوس کئے بغیر ان کو اپنانا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں:جعلی ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر اور ایک زیر تعمیر عمارت منہدم

Next Post

پونچھ میں فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
Next Post

پونچھ میں فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.