جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی فاسٹ بولر عمران ملک (Umran Malik) نے اپنی تیز فتار بولنگ سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سمیت بہت سے لوگوں نے ان کی تیز رفتاری کی تعریف کی ہے۔
انڈین پریمئیر لیگ میں سن رائز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے عمران ملک ایونٹ میں تیز رفتار سے گیند بازی کررہے ہیں۔
اس حوالے سے شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر عمران ملک میرا ریکارڈ توڑتا ہے تو مجھے خوشی ہوگی۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں عمران ملک کا طویل کیریئر دیکھ رہا ہوں، لیکن اسے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ اس عمل میں زخمی نہ ہوں۔
سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے مجھے تیز ترین گیند بازی کے 20 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی جارہی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک کوئی بھی میرا ریکارڈ نہیں توڑ سکا لیکن کوئی ایسا ضرور ہوگا جو اس ریکارڈ کو توڑ ے گا۔