پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر کے سیاستدان

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-02-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو صاحب یہ اُن دنوں کی بات ہی جب کچھ لوگ پریشان تھے… کشمیر میں گپکار الائنس کو لے کر پریشان تھے کہ آخر اس اتحاد کا کیا کیا جائے … کیسے اسے توڑا جائے… کیسے اس اتحاد میں شامل جماعتیں کو ایک بار پھر ایک دوسرے کا حریف بنایا جائے… ممکن ہے کہ اس ضمن میں کوششیں بھی ہوئیں… جو اُن دنوں کامیاب نہیں ہوئیں… ایسے میں ایک دن ایک ٹی وی پرگرام میں را کے سابق سربراہ ‘ اے ایس دُلت نے اس مسئلہ کا انتہائی آسان حل پیش کیا … دُلت کاکہنا تھا کہ صاحب کرنا کچھ نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… جوڑ توڑ کی کوئی کوشش کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے… بس آپ اتنا کیجئے کہ کشمیر میں الیکشن کا اعلان کیجئے … کشمیر میں اسمبلی الیکشن کا اعلان کیجئے ‘ کشمیر میںجتنے بھی اتحاد ہیں‘ وہ ٹوٹ جائیں گے… گپکار الائنس بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیگا… اور آج ہم دیکھ رہے ہیں… یہ دیکھ رہے ہیں… دُلت نے جو کچھ بھی کہا تھا اسے سچ ہو تا دیکھ رہے ہیں۔ہم یقینا کشمیر کے سیاستدانوں کی نکتہ چینی نہیں کرنا چاہتے ہیں… ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے ہیںلیکن… لیکن صاحب یہ بھی تو سچ ہے کہ کشمیر جیسی چھوتی جگہ کو جیسے سیاستدانوں نصیب ہو ئے ہیں ان کی کوئی نظیر نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے۔کشمیر کے سیاستدان اپنی مثال آپ ہیں‘ انہیں توڑنا اور جوڑنا کوئی مشکل کام نہیں ہے… سچ تو یہ ہے کہ یہ کوئی کام ہی نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کہ یہ خود ہی ٹوٹ بھی جاتے ہیں اور جڑ بھی جاتے ہیں… نہ کبھی ہماری سمجھ میں یہ آیا کہ کشمیر کے سیاستدان جڑ کیوں جانتے ہیں اور… اور نہ ہماری سمجھ میں یہ آیا ہے کہ یہ الگ کیوں جاتے ہیں… یہ ایک سے دو کیوں ہو جاتے ہیں اور پھر دو سے ایک … یہ سمجھنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔این سی اور پی ڈی پی کل تک ایک تھیں… پیپلز کانفرنس اور اپنی پارٹی کی قیادت میں چوری چھپے ہی سہی ملاقاتیں ہو ئیں… خفیہ باتیں بھی ہوئیں … ایک ساتھ الیکشن لڑنے کی باتیں ہو ئیں… لیکن… لیکن صاحب آج کے دن کی حقیقت یہ ہے کہ این سی ‘ پی ڈی پی‘ پیپلز کانفرنس اور اپنی پارٹی … اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر الگ الگ الیکشن لڑ رہی ہیں…دُلت نے تو الیکشن کے ا علان کی بات کی تھی … لیکن دیکھئے کہ ابھی الیکشن کا اعلان بھی نہیں ہوا کہ … کہ کوئی اتحادہوا اور نہ کوئی الائنس رہی۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور:چنانی میں دم گھٹنے سے تین مزدور جاں بحق

Next Post

توہین مذہب کا نعرہ بطور ہتھیار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

توہین مذہب کا نعرہ بطور ہتھیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.