منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مفت ادویات کی دستیابی احسن فیصلہ 

لیکن دوسرے کئی شعبے پسماندگی کی دلدل میں ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-25
in اہم ترین
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

حکومت نے سرکاری ہسپتالوں وغیرہ میں مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو ادویات میسر رکھنے کی سہولت کے تعلق سے ایک تازہ ترین حکم نامہ جاری کیا ہے جس کی رئو سے مریضوں کیلئے تقریباً ۶۵؍ ایسے ادویات کی نشاندہی کی گئی ہے جو انہیں مفت دی جائینگی جبکہ دو درجن کے قریب ٹیسٹ کی مفت سہولیات بھی میسر رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
حکومت کا یہ اقدام بجا طور سے قابل سراہنے ہے کیونکہ اس اقدام سے ایک بڑی تعداد میں بیماروں کو راحت بھی میسر ہوگی اور اخراجات کے تعلق سے دبائو بھی زیادہ محسوس نہیں ہوگا۔ لیکن یہ پہلا موقعہ نہیں ہے کہ جب حکومت نے اس نوعیت کا کوئی قدم اُٹھایا ہے بلکہ ماضی میں بھی اسی سے ملتے جلتے اقدامات اُٹھائے جاتے رہے  ہیں، ہسپتالوںاور چھوٹے بڑے کلنکوں میں مفت تقسیم کیلئے کچھ ادویات بھی میسر رکھی جاتی رہی ہے لیکن ماضی اگر کوئی حقیقت ہے تو یہی کہاجاسکتا ہے کہ ماضی میں اس نوعیت کے تجربے یا تو مختلف وجوہات کی بنا پر ناکام ہوتے رہے ہیں یا مریضوں کیلئے مخصوص ادویات چور بازار کی زینت بنتے رہے ہیں یا خود سرکار کی طرف سے تشکیل شدہ پرچیز کمیٹی نے دھاندلیوں ، فراڈ اور دوسرے غیر اخلاقی اور کورپٹ طریقے اختیار کرکے اور مختلف نام نہاد ادویات ساز کمپنیوں کے ساتھ مجرمانہ ساز باز کرکے غیر موثر اور دونمبری ادویات کی خریداری کرکے کروڑ وں روپے کا چونا خزانہ کو لگادیا۔ اُس حوالہ سے ایک ملٹی کروڑ سکینڈل کی صدائے باز گشت آج کی تاریخ میں بھی سنائی دے رہی ہے لیکن سرکار کی غالباً اندھی اور سیاسی مصلحتوں کے پیش نظر اُس ملٹی کروڑ سکینڈل کو دبا دیا گیا اور جو بھی لوگ … متعلقہ وزیر سے نچلے درجے تک اہلکاروں سمیت ذمہ دار تھے اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔البتہ اُس دور کے وزیر صحت کو تبدیل کرکے اُس کی جھولی میں کوئی دوسرا قلمدان بطور تحفہ ڈالا گیا تھا۔
اگر چہ مسلسل دعویٰ کیاجارہا ہے کہ جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ اور خدمات کے حوالہ سے بہت سارے شعبوں میں ملک کی دوسری ریاستوں اور یوٹیز کو بہت پیچھے چھوڑ کر معیارات اور کارکردگی کے تعلق سے ریکارڈ قائم کرتی جارہی ہے اور اس کارکردگی کے صلے میں لوگوں کے گلے میں ہاربھی پہنائے جارہے ہیں اور توصیفی سندیں بھی پیش کی جارہی ہیں لیکن زمینی سطح پر صحت عامہ کا حال احوال وہ نہیں ہے جس کو دلہن کی طرح سجا کر پیش کیاجارہاہے۔
ایک حالیہ سروے کے مطابق کشمیرمیں کینسر میںمبتلا لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ خدا کا کرم ہے کہ کشمیرکی سرزمین نے اس شعبے اور کچھ دوسرے مخصوص شعبوں کے حوالوں سے بھی باصلاحیت طبی ماہرین عطاکر رکھے ہیں لیکن زمین پر ان ماہرین کو امراض کی بہتر تشخیص، نگہداشت، علاج ومعالجہ ، ٹیسٹنگ وغیرہ کے حوالہ سے وہ جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی دستیاب نہیں جس پروہ مکمل انحصار کرسکیں۔ اس تعلق سے ۸۰؍ لاکھ کی کشمیر کی آبادی کیلئے سرکاری سیکٹر میں ایک اطلاع کے مطابق ایک PETمشین دستیاب ہے لیکن وہ بھی شومئی قسمت آئے روز سردی نزلہ زکام میں مبتلا رہتی ہے۔
مرض کی صحیح صحیح تشخیص کیلئے اس جان لیوا او رانتہائی تکلیف دہ مرض میں مبتلا لوگوں کو کیا کچھ سہنا پڑرہا ہے اس کا ادراک صرف انہی کو ہے ۔ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کی اکثریت بیرون جموںوکشمیر دہلی، ممبئی، بنگلورو وغیرہ رُخ کرتی ہے جہاں ان کے علاج ومعالجہ ، ٹیسٹنگ، ادویات کی خریداری، سرجری اور دوسرے دیکھے ان دیکھے اخراجات پر لاکھوں روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ یہاں تک کہ ہندوستان اتنے بڑے ملک جو بہت قریب پانچ ٹریلین ڈالرکا حامل ملک کی بلندی کی طرف پرواز کررہاہے میں مابعد سرجری ایک اہم ترین ٹیسٹ کی تجزیاتی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے امریکہ سمیت کچھ دوسرے بیرونی ممالک کا سہارا لینا پڑرہاہے۔ اس ٹیسٹ پر لاگت کم سے کم ساڑھے تین لاکھ روپے آتی ہے۔ اگر چہ اسی ٹیسٹ کی سہولیات ملک کے کچھ ایک حصوں میںدستیاب ہے جہاں لاگت کم ہوکر پچاس …ساٹھ ہزار روپے کے درمیان آتی ہے لیکن ملک کے ماہر سرجن اپنے ملک میں کرائے جارہے اس مخصوص ٹیسٹ کو ناقابل اعتبار قرار دے رہے ہیں۔
اس تناظرمیں جموںوکشمیر میںطبی سہولیات کے تعلق سے تشخص ، دستیاب سہولیات، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تجزیاتی رپورٹیں حاصل کرنا اور پھر بازار میں مطلوبہ معیاری اور قابل بھروسہ ادویات کی دستیابی جہاں ایک مسئلہ ہے وہاں موازنہ کے حوالہ سے جموںوکشمیر کسی میں شمار نہیں ہوتی۔اس اہم ترین شعبہ کی جدیدیت او ر تشخیصی سہولیات دستیاب رکھنے کی طرف کسی سنجیدگی سے کام نہیں لیاگیا ہے اور اس وقت بھی کسی سنجیدگی اور مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باوجود کسی عجلت کا مظاہرہ نہیںکیاجارہاہے ۔
دوسرے بھی کئی شعبے ہیں جن سے سرکردہ اور ماہر ڈاکٹر وابستہ ہیںلیکن ان شعبوں کا بھی یہی حال احوال ہے ۔ وادی کے مخصوص موسمی حالات اور ہوامیں آکسیجن کی جو کمی محسوس کی جارہی ہے اس کے نتیجہ میں وادی میں آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ سی او پی ڈی، شریانوں کی بیماری، امراض سینہ ہی کے حوالہ سے کئی دوسرے مسائل، قلب وجگر سے وابستہ کچھ سنگین نوعیت کے امراض میں مبتلا ہیں ان سارے امراض کی اصل اور بُنیادی وجوہات میں تمباکو اور سگریٹ نوشی، گردوغبار، گندی اور غلیظ بدبو،ناصاف پانی اور دھواں آلودہ ہوائوں کا استعمال خاص طور سے قابل ذکر بتائے جارہے ہیں لیکن ان مخصوص شعبوں کے حوالوں سے بھی کشمیر پسماندگی سے جھوج رہا ہے۔
ان امراض کے حوالہ سے نہ سرکاری سیکٹر میں اور نہ ہی پرائیوٹ سیکٹر قابل توجہ ری ہبلی ٹیشن مراکز کے قیام کو ضروری سمجھا جارہا ہے ۔ بہرحال اب جبکہ حکومت نے نئے سرے سے چار پانچ درجن ادویات مختلف امراض میں مبتلا مریضوں میں مفت تقسیم کیلئے رکھنے کے احکامات صادرکئے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اعلیٰ پالیسی ساز اور فیصلہ ساز سطح پر ان شعبوں میں بہتری کی جانب بھی توجہ مرکوز کی جائیگی جن کی مخصوص طور سے نشاندہی کی گئی ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کو’ہلکا ‘نہ لیں

Next Post

کوشش کروں گا آئندہ میچز میں روایتی چھکے ماروں، اعظم خان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
ٹیم کا اچھا ماحول پرفارمنس میں مدد دیتا ہے، اعظم خان

کوشش کروں گا آئندہ میچز میں روایتی چھکے ماروں، اعظم خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.