سرینگر//
وادی کشمیر میں شبانہ آگ کی وارداتوں میں تین رہائشی مکان، دو گاو خانے اور سرکاری عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سری نگر کے ویر چھتہ بل علاقے میں بدھ کی علی الصبح قریب پانچ بجے محکمہ فشریز کے دفتر کی عمارت کو آگ سے نقصان پہنچا۔
عہدیدر نے کہا آگ کو فوری طور قابو میں کر لیا گیا تاہم سات کمروں والی یک منزلہ عمارت کے ایک کمرے کو نقصان پہنچے سے نہ بچایا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے تاہم اس واردات میں کسی قسم کے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
عہدیدار نے بتایا کہ پرے بل گاندربل میں آگ کی ایک واردات میں دو گاو خانے خاکستر ہوئے جبکہ فراو گنڈ کنگن میں عبدالحمید وانی کے مکان رہائشی مکان کوجزوی طورپر نقصان پہنچا ہے ۔
عہدیدار نے بتایا کہ کے پی روڈ اننت ناگ میں دکان میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔
ان کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پرقابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں سمیر شائن نامی دکان اور اس کے متصل ایک کمرہ بھی خاکستر ہوا ہے ۔
سرینگر کے گپکار روڈ پر چنار کا ایک درخت آگ کی واردات میں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ماگام بذڈگام میں شبانہ آگ کی واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنا تلہ باغ پانپور میں اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب کمرشل عمارت میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔