بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بالی ووڈ ادا کارہ‘ سارا علی خان کی پہلگام میں تولین جھیل تک پہنچنے کیلئے ۲۶ کلومیٹریکنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-15
in مقامی خبریں
A A
بالی ووڈ ادا کارہ‘ سارا علی خان کی پہلگام میں تولین جھیل تک پہنچنے کیلئے ۲۶ کلومیٹریکنگ

SRINAGAR, MAY 13 (UNI):- Bollywood actress Sara Ali Khan, the Bollywood heart throb, who is in Kashmir trekked 26 kms to see the Tulian Lake which is 36,070 feet above sea level in the South Kashmir Himalayan range of tourist destination of Pahalgam. UNI PHOTO-103U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
ملک کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اداکار جہاں وادی کشمیر کے دلفریب ودلکش سیاحتی مقامات میں فلموں کی شوٹنگ کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں وہیں تھکن کو دور کرنے اور اپنے ذہن و دماغ کی تر وتازگی کیلئے کشمیر کی سیر کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل رہتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ وادی کے کسی نہ کسی سیاحتی مقام پر ان ادا کاروں کو کہیں نہ کہیں ضرور شوٹنگ، ٹریکنگ یا سیاحت کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے ۔
حال ہی میں معروف گلو کار اودت نرائن نے یہاں ایک المبم کی ریکارڈنگ کے لئے شوٹنگ کی اور آج بالی ووڈ کی معروف ادا کارہ سارہ علی خان پہلگام میں ٹریکنگ کرتے ہوئے دیکھی جا رہی ہیں۔
موصوف ادا کارہ نے جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سطح سمندر سے زائد از۳۶ہزار فٹ کی بلندی پر واقع تولین جھیل کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے۲۶کلو میٹروں کی طویل اور دشوار گذار مسافت طے کی۔
اس ٹریکنگ کے دوران سارا علی خان کے ساتھ دو مزید ساتھی تھے جن میں سے ایک مقامی منان ترمبو بھی شامل ہے ۔
اس ٹریکنگ کا اہتمام آج جموں وکشمیر ماؤننٹنیرنگ فاؤنڈیشن کے صدر دانش دھر کی ‘ہائیک دی ٹریلز ایڈونچر پرائیویٹ لمیٹڈ’ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔
دانش دھر کا کہنا ہے کہ موصوف اداکارہ نے بغیر کسی پریشانی و رکاوٹ کے۲۶کلو میٹر کی اس مسافت کوطے کیا۔انہوں نے کہا’’ہمیں سارہ علی خان کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ پہلگام میں لدر وٹ کی ٹریکنگ کرنے کی خواہاں ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’انہیں در اصل لدر وٹ میں قیام کرنا تھا لیکن بعد میں اچانک انہوں نے تولین جھیل کو دیکھنے کا فیصلہ لیا مجھے پہلے یقین ہی نہیں تھا کہ وہ اس قدر طویل مسافت کی ٹریکنگ کر پائیں گی اور ایک ہی دن میں واپس بھی لوٹ سکیں گی‘‘۔
موصوف صدر نے کہا کہ میں حیران ہوا کہ انہوں نے ایک ہی دن میں یہ ٹریکنگ انجام دی۔
دانش دھر بھی اپنے دو ساتھیوں وسیم حسن اور عامر لطیف کے ہمراہ موصوف اداکارہ کے اس ٹریکنگ ٹیم کا حصہ تھے ۔ انہوں نے تولین ٹریکنگ کے بعد پہلگام میں ایک رات کو قیام بھی کیا۔
دانش دھر نے کہا’’میں سمجھتا تھا کہ اداکارہ اور اس کے دوست کافی تھک گئے ہوں گے اور وہ مزید ایک دن پہلگام میں ٹھہرنے کو ترجیح دیں گے ‘‘۔انہوں نے کہا’’لیکن میں ششدر ہوکے رہ گیا جب وہ صبح کافی چاک و چوبند اور ہشاش بشاش تھے اور دوسرے ٹریکنگ پر جانے کے لئے تیار تھے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا ’’ لدر وٹ ڈھلوان علاقہ ہے اور انہیں وہاں پہنچنے میں پانچ گھنٹے لگ گئے ‘‘۔دانش نے کہا کہ اداکارہ اور اس کے دوستوں نے پیشہ ور طریقے سے ٹریکنگ کی اور رات کو انہوں نے وہیں قیام بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ سارا علی خان نے اپنے اور اپنے دوستوں کے لئے کشمیری سبزی ‘ہاکھ’ کی غذا بھی خود ہی تیار کی اور اس کا ایک ویڈیو بھی بنایا۔
پہلگام میں ٹریکنگ کے بعد سارا علی خان وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ ٹریکنگ کے لئے پہنچی۔
سارا علی خان اپنی چھٹیاں اکثر وادی کے سیاحتی مقامات کی سیر میں ہی صرف کرتی ہیں۔انہوں نے گذشتہ سرما میں اپنے بھائی ابراہیم خان کے ہمراہ کئی دن گلمرگ میں گذارے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کا وادی میں حالیہ ہلاکتوںکے خلاف سرینگر میں احتجاج

Next Post

کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کے معاملے پر پی اے جی ڈی لیفٹیننٹ گورنر سے ملے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کے معاملے پر پی اے جی ڈی لیفٹیننٹ گورنر سے ملے گی

کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی کے معاملے پر پی اے جی ڈی لیفٹیننٹ گورنر سے ملے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.