سرینگر///
جموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے منگل کی صبح شدید برفباری کے درمیان ایک حاملہ خاتون کو باہر نکالا۔
افسر نے بتایا کہ سوپور پولیس کو زیتھن ڈانگی وچھہ کے رہائشی شمشاد احمد میر کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں اس کی حاملہ بیوی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
گزشتہ دو روز سے جاری شدید برفباری کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر بند ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی انتہائی مشکل ہوگئی ہے۔
افسر نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او‘ڈنگی وچھہ کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دشوار گزار سڑکوں سمیت مشکل حالات کے باوجود ریسکیو ٹیم نے حاملہ خاتون کو سرکاری گاڑی میں فوری طبی امداد کے لیے پی ایچ سی ڈنگی وچھہ منتقل کیا۔ (ایجنسیاں)