نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے۳۷۰سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے ہدف کو ایک اعداد و شمار نہیں، بلکہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت سمجھ کر حاصل کریں۔
بی جے پی کے قومی کنونشن کے افتتاح سے قبل پارٹی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے یہ بھی اپیل کی کہ ہر بوتھ پر بی جے پی کے۳۷۰ووٹ بڑھائیں۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے نامہ نگاروں کو وزیر اعظم کی رہنمائی کے نکات کی معلومات دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کو۳۷۰؍اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کو۴۰۰تک لے جانے کا ہدف صرف ایک اعداد و شمار نہیں ہے ۔
مودی کاکہنا تھا’’ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ بنانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ ہر کارکن ان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اسے اعداد و شمار کے طور پر نہیں بلکہ خراج تحسین کے طور پر لینے کے لیے آگے آئے‘‘۔
تاوڑے نے کہا کہ وزیر اعظم نے بی جے پی اور این ڈی اے کی طرف سے مقابلہ کرنے والی سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کیا ہے اور وہ امیدوار ہیں … لوٹس فلاور۔ انہوں نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کمل کی جیت کے لیے کمر بستہ ہو جائیں۔جن لوگوں نے مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی اسکیموں سے فائدہ اٹھایا ہے‘وہ ایک سودنوں کے اندر ان سے رابطہ کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہر بوتھ پر بی جے پی کارکنان کو چاہئے کہ وہ کو اگلے۱۰۰دنوں تک پچھلی بار حاصل کئے گئے ووٹوں میں کم از کم ۳۷۰ووٹ کا اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پہلی بار رائے دہندگان بنے ہیں انہیں پوری طاقت کے ساتھ بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی ترغیب دی جائے ۔ خواتین کو محض ووٹر نہ سمجھا جائے بلکہ ماؤں اور بہنوں کا آشیرواد حاصل کریں۔
تاوڑے نے کہا کہ مرکز میں۱۰سال کی حکمرانی کے ساتھ ہی مودی نے خود حکومت کے آئینی سربراہ کے طور پر۲۳ سال مکمل کر لیے ہیں اور اس پوری مدت کے دوران ان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگا ہے ۔ اس بات کوعوام تک پہنچانا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ’تو تو میں میں‘کی سیاست کرے گی اور غیر ضروری الزامات کی کیچڑ اچھالے گی لیکن ہمیں غریبوں کے فلاحی کاموں اور ترقیاتی کامیابیوں کی بنیاد پر عوامی حمایت حاصل کرنی ہے ۔
پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی کے۱۰سال کا سفر بے مثال رہا ہے ۔ان کاکہنا تھا’’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس، سب کا وشواس کی بنیاد پر کام کیا گیا ہے ۔ گاؤں چلو مہم کامیابی سے۵ء۷لاکھ گاووں تک پہنچی۔۴۶ء۱۰لاکھ بوتھوں میں سے۵ء۸لاکھ بوتھ تک پہنچ گئے ہیں۔۱۶۱ہاری ہوئی سیٹوں پر مرکزی وزراء پہنچے ہیں۔‘‘