روم//
سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اطالوی اوپن کے کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے فیلکس اوگر-الیسیم کو شکست دے کر اے ٹی پی لائیو رینکنگ میں پہلے مقام پر واپس آ گئے ہیں۔
جوکووچ نے جمعہ کو اوگر الیسیم کو 7-5, 7-6(1) سے شکست دے کر 370ویں ہفتے کے لیے مردوں کے ٹینس میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔
جوکووچ نے کوارٹر فائنل جیتنے کے بعد کہا، ’’میں نے سوچا کہ یہ ایک اعلیٰ سطح کا میچ ہے۔ انہوں نے کھیل کی سطح کو بلند کیا اور مجھے مسلسل اچھا کھیل کھیلنا پڑا۔ میں نے سوچا تھا کہ میں میچ بہت جلد ختم کردوں گا، لیکن میچ میں واپسی کا کریڈٹ انہیں دینا ہوگا۔‘‘
جوکووچ اس ہفتے کے شروع میں 600 پوائنٹس کھسک کر لائیو رینکنگ چارٹ پر دفاعی یو ایس اوپن چیمپئن روس کے ڈینیل میدویدیف کے پیچھے دوسرے نمبر پر آ گئے تھے۔ اطالوی دارالحکومت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جوکووچ نے 360 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اب دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ہفتہ کو جوکووچ سیمی فائنل میں ناروے کے کیسپر روڈ کے خلاف اپنی 1000ویں ٹور لیول جیت کی کوشش کریں گے۔