نئی دہلی//مغربی دہلی کے منڈکا علاقے میں جمعہ کو لگنے والی زبردست آگ میں ہلاک ہونے والے 27 لوگوں میں سے سات کی شناخت ہو گئی ہے۔
حکام نے ہفتہ کے روز یواین آئی کو یہ معلومات دی۔
دہلی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ نے منڈکا میں چار منزلہ عمارت سے برآمد ہونے والی لاشوں کو کل سنجے گاندھی میموریل اسپتال بھیجا تھا، جہاں ان کی شناخت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 میں سے 7 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال لائی گئی لاشیں بری طرح جلی ہوئی حالت میں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 لاشوں میں سے سات کی شناخت ہو چکی ہے، باقی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ شناخت کے عمل کے لیے اب بھی آرہے رشتہ داریہاں پہنچ رہے ہیں۔ ۔ اس درمیان اسپتال نے ان لوگوں کو درست معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔ یہ ڈیسک ان لوگوں کے لیے ہے جن کے خاندان کے افراد لاپتہ یا زخمی اوراسپتال میں داخل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس چار منزلہ عمارت میں لگنے والی زبردست آگ میں 27 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اب بھی 29 افراد لاپتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر سی سی ٹی وی کیمرے اور وائی فائی راؤٹرز بنانے والی ایک فرم کا دفتر تھا، جس کے مالکان کو بعد میں پولیس نے گرفتار کر لیاتھا۔