بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نیشنل کانفرنس لوک سبھا انتخابات اپنے بل بوتے پر لڑے گی:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-15
in تازہ تریں
A A
FAROOQ-ABDULLAH
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/15 فروری

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی لوک سبھا الیکشن آزادانہ طور پر لڑے گی۔

متعلقہ

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

فاروق نے امید ظاہر کی جموں وکشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات اکٹھے منعقد کئے جائیں گے ۔

این سی صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

فاروق نے کہا”میں سیٹ شیئرنگ کے بارے میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نیشنل کانفرنس لوک سبھا الیکشن اپنے بل بوتے پر لڑے گی اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے “۔ان کا کہنا تھا”مجھے لگتا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات اکٹھے منعقد ہوں گے “۔

پاکستان کے حالیہ انتخابات کے بارے میں پوچھ جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مستحکم پاکستان ہمارے ملک کے لئے بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا”پاکستان میں اگر عدم استحکام ہوگا تو وہ ہمارے ملک کے لئے اچھا نہیں ہے “۔

ای ڈی کی طرف سے جاری سمن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا”بلاوا آیا ہے میں جاﺅں گا میں ای ڈی سے نہیں ڈرتا ہوں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ڈاکٹر فاروق کی گرفتاری سے نیشنل کانفرنس ختم ہوگا ایسا نہیں ہے نیشنل کانفرنس ایک تحریک ہے یہ کسی فاروق عبداللہ کی مہربانی سے نہیں چلتی ہے “۔

کسانوں کے احتجاج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے ان کے مسئلے کو حل کرے یہ مسئلہ طول نہیں پکڑنا چاہئے ۔

ٹارگیٹ ہلاکتوں کے بارے میں این سی صدر نے کہا”ٹارگیٹ ہلاکتیں انتہائی افسوس ناک ہیں میں ان کی سخت مذمت کرتا ہوں، کوئی مذہب بے گناہ کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا ہے ، ریاست میں ایسے کئی واقعات پیش آئے اور میری پارٹی کے بے شمار کارکنوں کو مارا گیا“۔

کچھ لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے پر ان کا کہنا تھا”جن کا ایمان کمزور ہے وہ پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں ہم ان کو روکنے والے نہیں ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکٹورل بانڈ اسکیم منسوخ، سپریم کورٹ کا فیصلہ

Next Post

لوک سبھا الیکشن… ہم ہی اہم ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

’بھاجپا کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ‘

2026-09-16
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا

2026-09-16
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’مختصر‘ اسمبلی اجلاس پر بی جے پی کی این سی حکومت پر تنقید

2026-09-16
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

’لداخ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے‘

2026-09-16
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

مسعود اظہر پر انعام:محض ڈرامہ اور جعلی اعلان:بھارت

2026-09-16
مشتبہ نقل و حرکت:بالاکوٹ سیکٹر میں فوجی آپریشن کا آغاز
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کمانڈر کا پونچھ میں سکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی  کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
انہدامی مہم:’غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائیگا‘
اہم ترین

چار مستفید افراد کیخلاف مبینہ غیر  قانونی کھڈ اراضی منتقلی پر مقدمہ درج

2026-09-16
پاکستان کو بلااشتعال فائرنگ کا انتباہ
اہم ترین

کولگام میں اقلیتوں کی سلامتی اور  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-09-16
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

لوک سبھا الیکشن… ہم ہی اہم ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.