منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لوک سبھا انتخابات:بی جے پی کو 370 اور این ڈی اے کو 400 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی: امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-12 - Updated on 2024-02-13
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لوک سبھا میں تنظیم نو اورریزرویشن (ترمیمی) بل منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

احمد آباد/۲۱ فروری
مرکزی وزیر امت شاہ نے آج کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو لے کر لوگوں کے ذہنوں میں کوئی شکوک و شبہات نہیں ہیں کیونکہ برسراقتدار بی جے پی 370 نشستیں اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) 400سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔
امیت شاہ نے کانگریس پر بھی طنز کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 10 سالہ اقتدار میں سے پہلے پانچ سال اپوزیشن پارٹی کے ذریعہ کھودے گئے گڑھے کو بھرنے میں گزرے ‘ اور دوسرے پانچ سال (ترقی کی) بنیاد رکھنے میں گزرے۔
احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے 1950 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر داخلہ نے کہا”انہیں (مودی کو) تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم بنائیں اور اس کی بنیاد پر ایک شاندار عمارت بہت تیز رفتاری سے بنے گی“۔
شاہ کاکہنا تھا”میں کل کرناٹک میں تھا، اور جنوری میں ۱۱ ریاستوں کا دورہ کیا ۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو لے کر کسی بھی ریاست میں کوئی سسپنس نہیں ہے۔ پورے ملک میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بی جے پی کو 370 اور این ڈی اے کو 400 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی“۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں وزیر اعظم مودی نے بہت سے کاموں کو رفتار اور سمت دی اور ان اہداف کو پورا کیا جن کا تصور کرنا مشکل تھا۔
شاہ نے کہا کہ یہ’گجرات ماڈل‘ تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے 2014 میں مودی کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ 10 سال میں وزیر اعظم مودی نے ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا منصوبہ تیار کیا اور ان کے 10 سال کے اقتدار کے بعد لوگوں کو یقین ہے کہ ہندوستان 2047 میں دنیا میں نمبر ایک بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے پاس ایک منصوبہ تیار کرنے اور سخت محنت کے ساتھ اس پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت ہے۔
شاہ نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ہندوستانی معیشت 11 ویں مقام سے بڑھ کر دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گئی ہے۔”اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مودی حکومت کی تیسری مدت میں ہم تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائیں گے“۔
مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اس سال 22 جنوری کو ایودھیا مندر میں وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں بھگوان رام کی مورتی کی پوجا کی گئی تھی۔انہوں نے کہا”تقریبا 550 سال سے ملک کا ہر شخص ایودھیا میں رام مندر کا انتظار کر رہا تھا۔ 22 جنوری کو ہم نے اس کا مشاہدہ کیا اور آج ہمارے پاس رام للا کا ایک خوبصورت مندر ہے جو دنیا کو حیران کر دیتا ہے“۔
اپنے خطاب میں شاہ نے آریہ سماج کے بانی مہارشی دیانند سرسوتی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کا 20فروری کو جموں وکشمیر کا دورہ متوقع

Next Post

آنا جانا…!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

آنا جانا…!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.