کشتواڑ//
ضلع کشتواڑ میں جمعہ کی شام ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی (ٹاٹا سومو) ضلع کشتواڑ میں ہکو پالالی روڈ پڈر کے قریب سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
عہدیدار نے بتایا کہ مسافر گاڑی گلاب گڑھ سے ہکو پالی پڈر جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو دیا اور گہری کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ڈرائیور سمیت ۱۰ مسافر زخمی ہوگئے۔
دریں اثنا لاشوں کو نکال لیا گیا اور تمام زخمیوں کو علاج کیلئے پبلک ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) اتھولی پاڈر منتقل کردیا گیا۔