منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

روس کو شکست دینا ناممکن ہے: پوتن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-09
in عالمی خبریں
A A
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

ماسکو//
روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس کو شکست دینا ناممکن ہے۔
پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں فوکس نیوز کے سابق کمپیئر ٹکر کارلسن کو انٹرویو دیا۔
انٹرویو میں پوتن نے امریکہ، یورپی یونین اور نیٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” مغرب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ یوکرین جنگ میں روس کو شکست دینا ناممکن ہے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” اب تک شور مچایا جا رہا تھا کہ روس کو اسڑیٹجک شکست دے دی گئی ہے۔ لیکن میرے خیال میں اس وقت دیکھا جائے تو مغرب کو سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے کہ یہ چیز بے حد مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے”۔
پوتن نے فروری 2022 میں یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ کے برحق ہونے کو تاریخی حقائق سے ثابت کیا اور کہا ہے کہ "اگر آپ حقیقتاً جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسلحے کی ترسیل بند کرنا ہو گی”۔
یوکرین جنگ کا دوسرا سال پورا ہونے کے موقع پر کئے گئے اس انٹرویو میں پوتن نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جلد یا بدیر سمجھوتہ ہو جائے گا۔ مذاکراتی حل کا راستہ کھُلا ہے۔ ترکیہ کی ثالثی میں طے پانے والے استنبول مذاکرات کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جاتا تو جنگ عرصے سے ختم ہو چُکی ہوتی لیکن امریکہ سمیت مغربی ممالک کی تحریک سے یوکرین پیچھے ہٹ گیا ہے۔
انٹرویو میں پوتن نے نیٹو کی طرف سے، 1990 کے اوّلین سالوں سے علاقے میں جاری، توسیعی کاروائیوں پر بے اطمینانی کا بھی ذکر کیا اور کہا ہے کہ صاف ظاہر ہے کہ نیٹو کے پھیلاو کی کوئی ضرورت نہیں۔ امریکہ نے اس موضوع پر اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ٹکر کارلسن کے لئے یہ انٹرویو 2019 کے بعد سے مغربی میڈیا کے لئے پوتن کا پہلا انٹرویو ہے۔ بعض یورپی اور امریکی ذرائع ابلاغ میں انٹرویو پر تنقید کی گئی اور امریکی اخباروں نے اسے پوتن کا پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ میں عوام فاقہ کشی سے موت کے منہ میں جا رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

Next Post

کشتواڑ سڑک حادثے میں دو ہلاک‘۱۰ زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

کشتواڑ سڑک حادثے میں دو ہلاک‘۱۰ زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.