سرینگر//
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر شہر سمیت جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں امسال جنوری ۴۳ سال میں سب سے زیادہ گرم رہا۔
برفباری یا بارش کے لحاظ سے سرینگر شہر میں گزشتہ چار دہائیوں میں دوسرا خشک ترین جنوری ریکارڈ کیا گیا اور اس سال جنوری کے مہینے میں صرف۰ء۳ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت میں سب سے کم بارش جنوری ۲۰۱۸ میں ریکارڈ کی گئی تھی جب صرف۲ء۱ملی میٹر بارش یا برف باری ہوئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں سرینگر اسٹیشن پر اوسط درجہ حرارت۹ء۱۱ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے گلمرگ اور رام بن ضلع کے بانیہال میں یہ بالترتیب۷ء۵ڈگری سیلسیس اور۹ء۱۶ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جموں شہر میں چار دہائیوں میں سال کے پہلے مہینے میں سب سے کم اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مرکز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ گزشتہ ۴۳ سالوں میں ان اسٹیشنوں میں جنوری کے مہینے میں سب سے زیادہ اوسط درجہ حرارت ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری۲۰۲۴ جموں (جموں، سانبا اور کٹھوعہ) کے میدانی اسٹیشنوں کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کے زیادہ تر اسٹیشنوں کیلئے پچھلے ۴۳سالوں میں سب سے خشک اور گرم ترین جنوری تھا۔
دوسری طرف جموں اسٹیشن میں جنوری میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۴ء۱۳ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو۱۹۸۳ کے بعد سے سب سے کم ہے۔
سرینگر، جموں، گلمرگ اوربانہال میں جنوری کیلئے اوسط کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۲ء۳ ڈگری سیلسیس‘۵ء۵ ڈگری سیلسیس، منفی۹ء۳ڈگری سیلسیس اور۱ء۰ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ایم ای ٹی سینٹر نے کہا۲۰۲۴ کا اوسط ٹمن گلمرگ کیلئے پچھلے ۴۳سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ (ایجنسیاں)