نئی دہلی//
پارلیمنٹ کے موجودہ بجٹ اجلاس کو ایک دن بڑھا کر۱۰فروری کر دیا گیا ہے ۔
جیسے ہی وقفہ سوالات ختم ہوا، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر نے تجویز پیش کی ہے کہ ضروری سرکاری کام کاج کو نمٹانے کیلئے۱۷ویں لوک سبھا کے ۱۵ویں اجلاس کو۱۰فروری تک بڑھا دیا جائے ۔
برلا نے اجلاس کو۱۰فروری تک بڑھانے کی تجویز ایوان میں پیش کی جسے اراکین نے صوتی ووٹ سے قبول کر لیا۔
قابل ذکر ہے کہ بجٹ اجلاس۳۱جنوری کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اسے۹فروری کو ختم ہونا تھا۔