نئی دہلی/۵فروری
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے آج جمہوریہ نمیبیا کے صدر ڈاکٹر ہیج جی گینگوب کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ ‘جئے شنکر نے آج ’ایکس ‘پر ایک پوسٹ میں کہا ”ہندوستان کے ایک پیارے دوست، ہندوستان-نمیبیا اور ہندوستان-افریقہ تعلقات کو گہرا کرنے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا“۔
یا د رہے کہ ہندوستان اور نمیبیا کے درمیان گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ ان کی آزادی کی جدوجہد کے دوران ہندوستانی حمایت کو نمیبیا کے رہنماو¿ں نے گرمجوشی سے یاد کیا ہے۔ ہندوستان نمیبیا کی آزادی کی جدوجہد میں سب سے آگے تھا اور 1946 میں اقوام متحدہ میں نمیبیا کی آزادی کا سوال اٹھانے والے پہلے ممالک میں شامل تھا۔ دنیا میں کہیں بھی پہلا SWAPO سفارت خانہ مئی 1986 میں نئی دہلی میں قائم کیا گیا تھا ، جس کا افتتاح ڈاکٹر سیم نوجوما نے کیا تھا ۔افتتاح کے موقع پر صدر ڈاکٹر ہیج گینگوب بھی موجود تھے۔
بھارت کے تاریخی چیتوں کی منتقلی کے منصوبے کو نمیبیا کی حکومت نے 8 چیتوں کے تحفے کے ساتھ مدد فراہم کی تھی، جنہیں وزیر اعظم مودی نے وصول کیا تھا اور ستمبر 2022 میں کونو وکلڈ لائف پناہ گاہ میں جاری کیا گیا تھا۔