جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ضلع سرینگر میں مختلف مقامات پر آگ کی واردات

نو دکانیں، رہائشی مکان اور ٹیکسی اسٹینڈ خاکستر ہوگیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-02
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
جموںکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سرینگر میں آگ کی تین الگ الگ واردات میں نو دکانیں‘رہائشی مکان اور ٹیکسی اسٹینڈ خاکستر ہوا ہے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق فروٹ منڈی پارمپورہ میں درمیانی شب اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید آٹھ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں آٹھ دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
متاثرین نے بتایا کہ درمیانی شب دکانوں سے آگ نمودار ہوئی ، گر چہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے تاہم خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے انہیں جائے موقع پر پہنچنے میں کافی وقت لگا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی اس واردات میں قیمتی مشینیں اور دوسرا سامان پوری طرح سے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے ۔
ادھر ہمدانیہ کالونی بمنہ میں شبانہ آگ کی واردات میں رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ درمیانی شب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔انہوں نے بتایا کہ چھ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے ۔
علاوہ ازیں سرینگر کے شالیمار علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات میں دکان اور ٹیکسی اسٹینڈ خاکسترہوا ہے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ فروٹ منڈی پارمپورہ میں درمیانی شب آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر عملہ جائے موقع پر پہنچا۔انہوں نے کہاکہ چھ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابوپایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں سات دکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
ان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ماتا ویشنو دیوی مندر پر تازہ برف باری، جموں میں بارشیں

Next Post

جموںکشمیر :۸؍اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی

جموںکشمیر :۸؍اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.