نئی دہلی// مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ‘امرت سروور’ شروع کرنے میں میں عام لوگوں کی شرکت، گاؤں والوں کا تعاون، گرام پنچایت اور ضلع انتظامیہ کی مستعدی کا اہم رول رہا ہے۔
اتر پردیش کے محکمہ جل شکتی کے وزیر سوتنتر دیو سنگھ نے مسٹر نقوی کے ساتھ آج رام پور کے پٹوائی میں ملک کے پہلے ‘امرت سروور’ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹرنقوی نے کہا کہ یہ پرکشش وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں یہ پرکشش ’’ امرت سروور ‘‘ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی کم وقت میں اس عظیم الشان امرت سروور کے تیار کرنےمیں عام لوگوں کی شرکت، گاؤں والوں کا تعاون، گرام پنچایت اور ضلع انتظامیہ کی مستعدی کا اہم رول رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ مسٹر مودی نے اپنے حالیہ ’’من کی بات ‘‘پروگرام میں پٹوائی میں تیار کردہ اس ’’امرت سروور’‘‘کا ذکر کیا تھا۔ وزیر اعظم نے ’’من کی بات‘‘ میں کہا، "مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ امرت سروور کا ریزولیوشن پاس کرنے کے بعد اس پر کئی جگہوں پر تیزی سے کام شروع ہو گیا ہے۔ مجھے یوپی کے رام پور کے گرام پنچایت پٹوائی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ گرام سبھا کی زمین پر ایک تالاب تھا، لیکن وہ گندگی اور کچرے سے بھرا ہوا تھا۔ بہت محنت اور مشقت کے ساتھ مقامی لوگوں کی مدد اور مقامی اسکول کے بچوں کی مدد سے پچھلے چند ہفتوں میں اس گندے تالاب کو صاف کرکے اسے نہ صرف دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا ہے، بلکہ اب اس جھیل کے کناروں کو ریٹیننگ وال، باؤنڈری وال، فوڈ کورٹ، فوارے اور لائٹنگ سمیت بہت سی پرکشش چیزوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ میں رام پور کی پٹوائی گرام پنچایت، گاؤں کے لوگو اور وہاں کے بچوں کو اس کوشش کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ پٹوائی کا یہ ’’امرت سروور‘‘ نہ صرف ماحولیات کے تحفظ، پانی کو محفوظ کرنے میں مدد فراہم کرے گا بلکہ یہ جھیل اردگرد کے لوگوں کے لیے بھی توجہ کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ کورٹس، فوارے اور روشنی کے علاوہ کشتی رانی سمیت تفریح کا سازو سامان بھی ہے، جو جھیل کی مختلف سہولیات کے ساتھ اس "امرت سروور” کی کشش کا مرکز ہے۔۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری سنگھ نے کہا کہ پٹوائی کا یہ امرت سروور اس بات کی مثال ہے کہ حکومت اور سماج کے تال میل سے کتنی بڑی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ یہ ‘امرت سروور’ ماحولیات کے تحفظ میں کافی مددگار ثابت ہوگا، اس کے ساتھ ہی ساتھ ہی آس پاس کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے تمام اضلاع میں 75 ‘امرت سروور’ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔