بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اوڑی:سومور ۱۰۰ فٹ گہری کھائی میں گر گئی‘۸مسافر ہلاک‘۶دیگر زخمی

گاڑی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سفر کررہے تھے جس سے حادثہ پیش آیا :مقامی لوگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-01
in اہم ترین
A A
اوڑی سڑک حدثے میں۸ مسافر ہلاک‘۶دیگر زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
شمالی کشمیر کے اوڑی میں بدھ کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں۸مسافر جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے مزید تین کی حالت بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز اوڑی کے بوجھتلان کے مقام پرایک ٹاٹا سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سوفٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سبھی مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کی جس دوران ڈرائیور سمیت ۱۴؍افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ۸مسافروں کو مردہ قرار دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چھ زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہ مولہ منتقل کیا گیا جہاں پر مزید تین زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے ۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں ہوئے سات مسافروں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی تھی جبکہ آٹھ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر جی ایم سی بارہ مولہ منتقل کیا گیا۔
جاں بحق کی شناخت سروا بیگم زوجہ غلام محمد ، مقصود احمد ولد غلام رسول شیخ ، محمد مقبول شیخ ولد عملہ شیخ، سمینہ بیگم دختر عبدالحمید شیخ ، آمنہ بانو دختر عبدالقادر شیخ ،طاہرہ بیگم زوجہ ریاض احمد شیخ کے بطور کی گئی ہے ۔
زخمیوں کی پہچان میمہ بیگم زوجہ اقبال شیخ ، ڈرائیور شبیر احمد ولد بشیر احمد ، شبیر احمد شیخ ولد عبدالھد شیخ ، عبدل رفیق میر ولد عبدالرحمن، خورشید احمد میر ولد منظور احمد میر، شبیر احمد ولد محمد عبداللہ شیخ ، جمیل احمد شیخ ولد محمد اشرف کے بطور ہوئی ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹاٹا سومو میں ڈرائیور سمیت دس مسافروں کیلئے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم ڈرائیور نے۱۴مسافروں کو گاڑی میں بٹھایا تھا جس وجہ سے یہ دلدوز حادثہ پیش آیا ہے ۔
لوگوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کو بھی مبرا قرار نہیں دیاجاسکتا چونکہ جگہ جگہ پر ٹریفک اہلکار تعینات رہتے ہیں تو اس صورت میں سومو ڈرائیور نے کیسے چودہ مسافروں کوگاڑی میں بٹھایا یہ تحقیقات طلب معاملہ ہے ۔
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ قصورواروں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے ۔
ادھر پولیس ذرائع نے بتایا کہ اوڑی حادثے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس حوالے سے عین شاہدین کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کی مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں نے اوڑی حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار ہے ۔
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے اوڑی میں المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے ۔
دونوں لیڈران نے حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے لقمہ اجل بنے کے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے اللہ سے دعا مانگی۔
لیڈران نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ یقینی بنائے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسمادگان کے حق میں ایکش گریشیا ریلیف فراہم کی جائے ۔
اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے بھی اوڑی حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائے ۔انہوں نے جاں بحق کے حق میں ایکس گریشا بھی واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام :برفباری میںپھنسی حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچایاگیا

Next Post

جموں پولیس نے’انسداد منشیات سیل‘ قائم کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

جموں پولیس نے’انسداد منشیات سیل‘ قائم کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.