سرینگر//
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ کے چرا منجی ماگام گاوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران نو یو بی جی ایل ، چار آئی ای ڈی ریسیور‘۳۰ڈٹونیٹر ۱۳۰؍اے کے گولیوں کے راونڈ، ایک میگزین، سنائپر رائفل، سات سنائپر راونڈ، نو ایم ایم پستول کے چار میگزین برآمد کئے گئے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے ایک منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔