ممبئی// دہلی کیپٹلس کے اوپنر پرتھوی شا لیگ اسٹیج میں بچے دہلی کے دونوں مقابلوں سے بھی باہررہ سکتے ہیں۔ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شین واٹسن نے پرتھوی کی صحت کے بارے میں برقرار شش وپنچ پراپنے بیان میں کہا کہ لیگ مرحلے کے آخری دو میچوں میں شا کے کھیلنے کا امکان کم ہی ہے۔
شا کو بخار ہو گیا ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ آخری بار یکم مئی کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کھیلے تھےاور اس کے بعد وہ تین میچوں سے باہر ہیں۔
واٹسن نے جمعرات کو ‘گریڈ کرکٹر’ پوڈ کاسٹ سے کہا، "میں ان کی تشخیص کے بارے میں قطعی طور پر نہیں جانتا، لیکن انہیں گزشتہ کچھ ہفتوں سے یہ بنیادی بخارہے، جسے جاننے کے لیے انہیں واقعی اس کی تہہ تک جانا پڑا ہے۔ پچھلے چند میچوں کے لئے دستیاب نہ ہونا ان کے لیے بہت اچھانہیں لگ رہاہے کیونکہ وہ ایک ہنر مند نوجوان بلے باز ہے جو دنیا کے بہترین باؤلرز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "ان کی عدم موجودگی ہمارے لیے ایک بڑا نقصان ہے، امید ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے لیکن بدقسمتی سے، یہ کم از کم آخری دو میچوں کے لیے وقت پرنہیں ہونے والا ہے۔”
بدھ کو راجستھان رائلز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران ایک ان گیم انٹر ویو میں، ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس سے کہا، "پرتھوی کواب باہرکردیاگیا ہے۔” تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کتنے میچوں سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
میچ کے بعد جب کپتان رشبھ پنت سے پوچھا گیا کہ کیا شا کے لیے آئی پی ایل ختم ہو گیا ہے تو ان کے پاس بھی کوئی ٹھوس جواب نہیں تھا۔ پنت نے کہا، "ہمیں ان کی کمی کھلتی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ کچھ ایسا ہے جسے ہم کنٹرول نہیں کرسکتے ہیں۔” انہیں ٹائیفائیڈ یا اس طرح کی کوئی چیز تھی جو ڈاکٹر نے مجھے بتایا تھا۔ امید ہے کہ وہ واپس آ جائیں گےلیکن ہم ابھی تک نہیں جانتے ہیں۔ اگر وہ واپس آتے ہیں تو یہ ہمارے لیے اچھا ہوگا۔
دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے 12 میچوں میں 12 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ان کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں ابھی برقرار ہیں۔