سرینگر//
ضلع ڈوڈہ کے بھدرون علاقے میں ایک ٹاٹا موبائل ڈرائیور کی گاڑی اور اسکوٹی کے درمیان تصادم کے بعد کھائی میں گرنے سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ایک عہدیدار نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تھانہ ڈوڈہ میں ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک گاڑی کو وسیم سجاد ولد عبدالرحمٰن ولد مرحوم روٹی پدرنا ڈوڈہ چلا رہے تھے اور اس کے ساتھ دو دیگر مسافروں طالب حسین اور عاقب حسین بھی تھے جو جاوید اقبال کے دونوں بیٹے ہیں۔ ڈوڈہ سے پدرنا جاتے ہوئے نالواہ کے رہائشیوں نے کاشود جودھپور کے رہنے والے گاندھی سنگھ کے بیٹے کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سبھی افراد ہلاک ہو گئے۔
اس دوران جموںکشمیر کے راجوری ضلع کے ڈونگا علاقے میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز راجوری کے ڈونگا کاکورا کے نزدیک ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب مسافر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم ہے ۔
دریں اثناپولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔