سرینگر//
پولیس نے این آئی اے سری نگر کی ایک عدالت میں ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں۲ ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں یو اے پی اے کے سیکشن ۷/۱۵کی دفعات۱۳‘۱۸‘۲۰‘۲۳‘۳۸‘۳۹؍اور۴۰کے تحت درج ایف آئی آر نمبر۹۴/۲۰۲۳ میں این آئی اے سرینگر کی ایک عدالت میں عرفان یوسف خان ولدن محمد یوسف خان ساکن پیٹھگام اور اس کے ساتھی یاور شفیع بٹ ولد شفیع بٹ ساکن کالم پورہ پلوامہ نامی ایک مقامی دہشت گرد جس کو ۱۹ جنوری۲۰۲۴ کو مارا گیا، کے خلاف ایک چارج شیٹ دائر کی۔
ترجمان نے کہا’’یہ مقدمہ ملزموں سے بٹہ مالو پولیس کی طرف سے اسلحہ و گوکہ بارود کی بر آمدگی کے متعلق ہے‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ان میں سے ایک ملزم کو ۳۰ ستمبر۲۰۲۲ کو پولیس اسٹیشن بارہمولہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے شاہ محلہ یادی پورہ پلہالن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک انکائونٹر کے دوران مارا گیا تھا جس کے متعلق پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک یف آئی آر زیر نمبر۲۸۰/۲۰۲۲ درج کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق مقدمے کے سماعت کی تاریخ۱۹ فروری۲۰۲۴ مقرر کی گئی ہے۔