ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’رجب ‘ شعبان اور رمضان کے تین ماہ میں سب سے زیادہ تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں ‘

۱۴۴۵ھ میں سہولتوں میں اضافے کے باعث عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ ۳۵ لاکھ ۵۰ ہزار تک پہنچ گئی ہے:سعودیہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-21
in مقامی خبریں
A A
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

سرینگر//(ویب ڈیسک)
سعودی حج و عمرہ و زیارت کی قومی کمپنی کے رکن سعید باحشوان نے کہا ہے کہ ’تین ماہ ‘رجب‘شعبان اور رمضان کے دوران میں عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔’’ یہ تینوں مہینے عمرہ سیزن کے حوالے سے مصروف ترین ہیں‘‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعید باحشوان نے کہا ’’۲۷۰ عمرہ کمپنیاں اور ادارے زائرین کی آمد سے ان کی وطن واپسی تک سروسز فراہم کر رہی ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’اعلٰی قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ زائرین کو مقدس شہروں میں ہر ممکن بہتر سہولت فراہم کی جائے، اس کی نگرانی وزارت حج و عمرہ کر رہی ہے۔‘
’عمرہ کمپنیاں اور ادارے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کی منفرد میزبانی کے لیے تیار ہیں۔‘ دونوں شہروں کے ہوٹل زائرین کی غیرمعمولی تعداد کی آمد پر زیادہ مصروف ہوں گے۔علاوہ ازیں پبلک ٹرانسپورٹ، ریستورانوں، شاپنگ سینٹرّز اور بازاروں میں بھی رش رہے گا۔
عمرہ زائرین اپنے پیاروں کے لیے اس سال بھی تحائف خریدنے کا اہتمام کریں گے۔
سعید باحشوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، ترکیہ، مصر، تیونس، الجزائر، لیبیا، ازبکستان، ملائیشیا اور دیگر ملکوں سے زائرین عمرہ ادا کرنے اور اپنی زندگی کے انمول روحانی لمحات حرمین شریفین میں گزارنے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچنے لگے ہیں۔‘
اس دوران سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج ۲۰۲۴ کے دوران ۳۵سے زیادہ کمپنیاں زائرین کی خدمت کریں گی۔
الاخباریہ کے مطابق پیر کو حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ’کانفرنس میں ۸۰سے زیادہ ملکوں کے وزرا اور عہدیدار شریک ہیں۔ تمام شریک ممالک کے ساتھ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے ہوگئے ہیں۔‘
’اس سال سہولتوں میں اضافے کے باعث عمرہ زائرین کی تعداد ایک کروڑ ۳۵ لاکھ ۵۰ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس میں۵۸ فیصد اضافہ ہوا۔ تقریباً پچاس لاکھ زیادہ عمرہ زائرین آئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس سال مدینہ منورہ میں بھی عمرہ کانفرنس اور نمائش کا اہتمام ہوگا۔‘
الاخباریہ کے مطابق سعودی وزیر حج نے کہا کہ ’سعودی عرب اپنے یہاں تاریخی مقامات کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ اب تک دس نئے تاریخی مقامات پر کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ۱۸؍ ایسے مقامات تیار کیے گئے ہیں جن سے زائرین کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔ بارہ تاریخی مقامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔‘
گزشتہ سال حج و عمرہ خدمات فراہم کرنے والے ۴۰ ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو ٹریننگ دی گئی جبکہ اس سال ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل اشدود بندرگاہ کے ذریعے غزہ کیلئے آٹے کی ترسیل کی اجازت دے گا: امریکا

Next Post

’۲۰۲۴ میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے زیادہ امکانات نہیں ہیں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
Next Post
جموں کشمیر کی حتمی ووٹر فہرست میں۷لاکھ۷۲ہزار نئے ووٹر شامل

’۲۰۲۴ میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے زیادہ امکانات نہیں ہیں ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.