اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میں برف کی کمی کے درمیان سیاح ڈکسم ‘سنتھن ٹاپ کی طرف رخ کرکنے لگے

’جنوری میں کشمیر میں کہیں اور برف نہیں پڑتی، لیکن جب میں یہاں پہنچا تو میرا دل خوشی سے بھر گیا۔ موسم بہت اچھا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-18
in مقامی خبریں
A A
وادی میں برف کی کمی کے درمیان سیاح ڈکسم ‘سنتھن ٹاپ کی طرف رخ کرکنے لگے

Tourists

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
وادی کشمیر میں اب تک موسم سرما کے دوران برف باری نہ ہونے کی وجہ سے سیاح سنتھن ٹاپ کی طرف رخ کر رہے ہیں کیونکہ یہ مقام کشمیر میں واحد جگہ ہے جو ان دنوں برف سے ڈھکی ہوئی ہے جبکہ باقی وادی خشک موسم سے لڑ رہی ہے۔
سنتھن چوٹی ایک برف پوش پہاڑی چوٹی ہے جو۱۲۵۰۰ فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ چونکہ کشمیر اپنے بدترین خشک مراحل میں سے ایک سے گزر رہا ہے، زیادہ تر مقامات پر برف پگھل چکی ہے جو عام طور پر سال کے اس وقت تک برف کی موٹی چادر میں ڈھکی رہتی ہے۔
وادی کے اونچے حصے، جو برف کی سفید چادر میں لپٹے نظر آتے تھے، بنجر لگ رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر گلیشیئر پگھل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے علاقے میں بھی ایسا ہی ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ سینکڑوں سیاح کشمیر سے برفباری کا احساس نہ ہونے پر مایوس ہو کر گھر لوٹ گئے ہیں۔
سیاحوں کی ایک بڑی تعداد، جو گلمرگ میں اسکیئنگ اور برف سے متعلق دیگر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کی امید میں نئے سال کی شام کے آس پاس پہنچے تھے، برف باری نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہو کر واپس جانا پڑا۔تاہم، صرف سنتھن ٹاپ پر برف ہے جس نے کچھ مقدار برقرار رکھی ہے اور سیاحوںکو کچھ سکون فراہم کر رہا ہے۔
سنتھن ٹاپ ان دنوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے کیونکہ مقامی ٹریول ایجنٹ کچھ برف کا تجربہ کرنے کے لیے سیاحوں کو اس جگہ پر بھیجتے ہیں۔’جنوری کے مہینے میں کشمیر میں کہیں اور برف نہیں پڑتی، لیکن جب میں یہاں پہنچا تو میرا دل خوشی سے بھر گیا۔ موسم بہت اچھا ہے، کشمیر واقعی ایک جنت ہے‘‘۔ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے ایک سیاح اسلم سلیم نے کہا جو سنتھن ٹاپ پر برف دیکھنے کے لیے گئے تھے۔
سلیم کا مزید کہنا تھا’’یہ بہت اچھی جگہ ہے۔ میں یہاں اپنے خاندان کے ساتھ ہوں، اور جب ہم پہنچیں تو ہم بہت خوش ہوئے۔ ہم اس سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘‘
مدھیہ پردیش کے بھوپال سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح ‘ویشالی نے کہا کہ سنتھن ٹاپ پر برف باری کے بارے میں سن کر انہوں نے اپنا منصوبہ بدل لیا۔اس جگہ کو چھوڑ کر اب پورے کشمیر میں کہیں بھی برف نہیں پڑ رہی ہے۔ ہمارا آرو اور بیتاب کی وادیوں کا دورہ کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن جب ہمیں معلوم ہوا کہ سنتھن ٹاپ میں برف باری ہو رہی ہے، تو ہم نے اپنا منصوبہ بدل لیا۔ ہم یہاں اس سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں اور خوش ہیں کہ ہم نے اپنے منصوبے بدل دیے ہیں۔‘‘
مقامی ٹریول ایجنٹ اب سیاحوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنے سفر کے پروگراموں میں سنتھن ٹاپ کو شامل کریں۔
ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر (ٹاک) کے صدر روف ترمبو نے کہا ’’ٹور آپریٹرز سیاحوں کو اپنا سفر نامہ تبدیل کرنے اور سنتھن ٹاپ جیسی جگہوں پر برف دیکھنے کے لیے اختیارات فراہم کر رہے ہیں۔ بہت سے سیاح پہلگام کے دوسرے مقامات کے بجائے سنتھن ٹاپ جانے کا انتخاب کر رہے ہیں کیونکہ وہاں برف پڑ رہی ہے‘‘۔
ترمبو کاکہنا تھا کہ وادی میں سیاحت سے جڑے افرادبرف باری نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور جنوری کا مہینہ ’مکمل نقصان‘ رہا ہے۔’’بکنگ میں۸۰ تا۷۵فیصد کمی آئی ہے۔ سیاح یہاں خاص طور پر گلمرگ میں برف باری کے لیے آتے تھے اور پھر یہ سرینگر سمیت دیگر جگہوں پر چلے جاتے تھے۔ لیکن، اب گلمرگ میں برف کم ہے۔‘‘
ترمبو نے کہا کہ ٹور آپریٹرز اب سیاحوں کو فروری یا مارچ تک اپنے دوروں کو موخر کرنے کا آپشن فراہم کر رہے ہیں۔ہم بکنگ برقرار رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمیں برف کے بارے میں یقین نہیں ہے۔
ایک نوجوان ہوٹل والے آصف برزہ جو احد ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، نے کہا کہ بکنگ اور سیاحوں کی آمد میں کمی آئی ہے، لیکن پھر بھی تیزی کی امید ہے۔بہت سے سیاح برف کا تجربہ کرنے کشمیر آتے ہیں۔ان کاکہنا ہے’’ بہت سے نمایاں مقامات پر اس کی عدم موجودگی میں سیاح سنتھن ٹاپ جیسے مقامات پر جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ برف باری ہوگی اور تعداد میں اضافہ ہوگا‘‘۔
ادھرجنوبی کشمیر کے شوپیان کے پیر کی گلی علاقے میں حالیہ دنوں برف باری ہوئی ہے جو اب تک جاری ہے ۔اس حوالے سے یہاں گزشتہ دنوں یہاں کا ایک ویڈیوں وائرل ہوئی تھی جس میں برف جمع دیکھی گئی ۔نوجوان ویڈیوں میں سیاحوں کو علاقے میںاس وقت دورہ کرنے کی دعوت دیتا ہے کیونکہ اس وقت کشمیر میں کسی جگہ برف موجود نہیں ہے لیکن پیر کی گلی میں حالیہ دنوں کی برف موجود ہے جس سے سیاحوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے وہ لوگ لفط اٹھا سکتے ہیں جو برف باری پسند کرتے ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہا کی شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پورب پر لوگوں کو مبارک باد

Next Post

شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ‘سردیوں سے راحت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ‘سردیوں سے راحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.