سرینگر//
منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے چار منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چندوسہ کے نزدیک پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے۴۰گرام ہیروئن برآمد ہوا۔
پولیس نے منشیات فروشوں کی شناخت فاروق احمد ڈار ولد غلام نبی ساکن چاکلو حال نجی بٹ کریری اور محمد الطاف صوفی ولد عبدالعزیز ساکن چاکلو بارہمولہ کے بطور کی دونوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔
ترجمان کے مطابق ایس ایچ او کنزر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے دھوبی ون برزلہ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ایک سومو گاڑی ‘جس میں دو افراد سوار تھے ‘کو روک کر ان کی تلاشی لی گئی۔
پولیس کے مطابق دوران تلاشی منشیات فروشوں کے قبضے سے۵۱۰گرام چرس جیسی نشیلی اشیاء اور۱۱نشہ آور ادویات کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گاڑی میں سوار منشیات فروشوں کی شناخت ہلال احمد وانی ولد بلال احمد وانی پسران غلام نبی ساکن برزلہ کنزر کے بطور کی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے ایک دفعہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
بتادیں کہ آئی جی کشمیر نے جمعے کے روز بارہ مولہ کا دورہ کرنے کے موقع پر آفیسران سے تاکید کی تھی کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرے ۔
دریں اثنا جنوبی ضلع شوپیاں میں پولیس نے منشیات فروش کو پکڑ کراس کے قبضے سے۷۴۸گرام براؤن شوگر جیسی ممنوع نشیلی اشیائبرآمد کی ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں پولیس نے نارواو راولپورہ کراسنگ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک تھار گاڑی کو روک کر گاڑی کی تلاشی لی جس دوران پولیس نے گاڑی میں ایک پالتھین بیگ پایا اوردوران تلاشی بیگ سے۷۴۸گرام براؤن شوگر جیسی اشیاء برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس نے فوری طورپر منشیات فروش جس کی شناخت شوکت احمد نائیکو ولد عبدالجبار نائیکو ساکن سید پورہ بالا شوپیاں کے بطور ہوئی ہے کو دھر دبوچ کر اس کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے براؤن شوگر کو برآمد کرکے منشیات فروش سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔