لاہو//
مڈل سیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے پیسر لندن سے ایک دو روز میں واپس وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ چند دن اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے لگائے جا رہے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔
مڈل سیکس کاؤنٹی نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ڈیوٹی کے لیے وطن واپسی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کاؤنٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے، اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ شاہین جون میں دوبارہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔