ممبئی// دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے راجستھان رائلز کے خلاف آٹھ وکٹ سے میچ جیتنے کے بعد کہا کہ میں نے ٹاس کے وقت کہا تھا کہ 140-160 کے آس پاس کا کوئی بھی اسکور ہمارے لیے اچھا ہو گا اور ہمیں 160 رن ملے۔
پنت نے بدھ کو کہا، ’’جب آپ 100 فیصد دینا چاہتے ہیں تو قسمت بھی آپ کے ساتھ ہوتی ہے۔ فیلڈنگ کے لحاظ سے ہم اور بھی بہتر ہوسکتے ہیں۔ پرتھوی شا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پنت نے کہا، "انہیں ٹائیفائیڈ یا ایسا ہی کچھ ہوگیا ہے، جیسا کہ ڈاکٹر نے ہمیں بتایا۔ اگر وہ ٹیم سے جڑ جائیں گے تو ہمارے لئے مزید بہترہوگا۔
اپنی آل راؤنڈ کارکردگی (دو وکٹ اور 89 رن) سے پلیئرآف دی میچ بنے مچل مارش نے کہا، ’’یہ ایک مشکل میچ تھا۔ جب آپ تھوڑی گیندبازی کرتے ہیں اور تھوڑی بیٹنگ تو جسمانی طور سے یہ مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں 160 کے ہدف کے تعاقب کے لیے کم از کم ایک اچھی شراکت داری کی ضرورت تھی۔ پاور پلے کے پہلے چار پانچ اوور بلے بازی کے لیے مشکل تھے۔ پچ سونگ کررہی تھی اور تھوڑا اچھال بھی تھا۔ یہ وکٹ مجھے پرتھ کی یاد دلاتا ہے۔