ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسلحہ بازیابی کیس:این آئی اے نے چھانہ پورہ میں شہری کا مکان ضبط کیا

مالک مکان ٹی آر ایف اور لشکر طیبہ کے ہینڈلرز کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں:ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-07
in اہم ترین
A A
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر///
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ہفتہ کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے چھانہ پورہ سرینگر میں اسلحہ بازیابی کے ایک کیس کے سلسلے میں ملزم کے رہائشی مکان کو منسلک کردیا۔
این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں اسلحہ باز یابی کے کیس کے سلسلے میں ملزم کی جائیداد کو قرق کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ باز یابی کیس کے ماسٹر مائنڈ عامر مشتاق گنائی ساکن چھانہ پورہ کی جائیداد کوضبط کیا گیا ، ملزم نے دہشت گردی سے حاصل ہونے والی رقم کو ملک کے خلاف دہشت گردی کی سازش اور ارتکاب کے لئے استعمال میں لائی تھی۔
ٰٓاین آئی اے ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلاہے کہ عامر مشتاق گنائی اور اس کے ساتھی ، ٹی آر ایف جو کہ کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی ایک ذیلی شاخ ہے سے وابستہ تھے اور یہ کہ مذکورہ افراد پاکستان میں ٹی آر ایف اور لشکر طیبہ کے ہینڈلرز کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ کیس ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں اور رقم گرانے سے متعلق ایک بڑی سازش کا حصہ تھا۔
تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور رقم کوحاصل کرنے والے کلیدی ملزم فیصل منیر جس کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور این آئی اے نے اس کے خلاف چارج شیٹ بھی دائر کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہینڈلر سجاد گل عرف حمزہ ڈرون سے ہتھیار اور پیسے گرانے میں پیش پیش تھا اور بعد ازاں فیصل منیر اس کھیپ کو اٹھانے میں ملوث پایا گیا ہے ۔
این آئی اے ترجمان کے مطابق ہتھیار و گولہ بارود حاصل کرنے کے بعد فیصل نے عامر مشتاق گنائی ساکن سری نگر تک ہتھیاروں کی کھیپ پہنچائی جس کے بعد ان ہتھیاروں کو وادی میں سرگرم لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف کے دہشت گردوں اور کیڈز تک پہنچایا گیا تاکہ ٹارگیٹ کلنگ کو انجام دے کر لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول قائم کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کشمیر میں لشکر طیبہ ، ٹی آر ایف اور دیگر دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کی خاطر نوجوانوں کو اکسا نے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔
علاوہ ازیں این آئی نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود ، قابل اعتراض مواد کے علاوہ موبائیل فون سے دہشت گردی کے فنڈز کے بارے میں چیٹ سمیت کئی مجرمانہ مواد کو بھی برآمد کرکے ضبط کیا ہے ۔
این آئی اے تحقیقات کے مطابق ملزمان طویل عرصے سے دہشت گرد انہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے جس سے بھارت کی سلامتی ، سالمیت اور خود مختیاری کو خطرہ لاحق تھا۔
چھانہ پور پولیس نے مئی۲۰۲۲میں کیس درج کیا بعد ازاں معاملے کو این آئی اے کے سپرد کیا گیااور۱۸جون۲۰۲۲کو این آئی اے کی جموں برانچ نے الگ سے کیس رجسٹر کیا۔
تفتیشی ایجنسی کے مطابق تمام دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ان کے انفراسٹرکچرکو منہدم کرنے کے لئے این آئی اے کا کریک ڈاون جاری رہے گا اور آنے والے دنوں کے دوران جائیدادوں کی ضبطی کو تیز تر کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی:ہندوستان نے وہ کھڑکی بند کر دی ہے، جسے کھولنا بے وقوفی تھی

Next Post

روزانہ جموں کشمیر میں بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیتا ہوں:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

روزانہ جموں کشمیر میں بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیتا ہوں:سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.