شملہ// نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا ہفتہ کو ہماچل پردیش کے ہمیر پور کے این آئی ٹی کے قریب ہیلی پیڈ پر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نائب صدر کی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھر بھی ان کے ساتھ تھیں۔
گورنر شیو پرتاپ شکلا، مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر اور کابینہ کے وزیر راجیش دھرمانی نے نائب صدر کا استقبال کیا۔
مقامی ایم ایل اے آشیش شرما، ڈویژنل کمشنر راکھیل کاہلون، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ناردرن رینج ابھیشیک دلر، ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا، پولیس سپرنٹنڈنٹ آکرتی شرما، ڈائریکٹر این آئی ٹی ہمیرپور پروفیسر ایچ ایم سوریہ ونشی اور ریاستی حکومت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔