سرینگر//
وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں بدھ کے روز مسافر بردار بس سے ایک شخص نیچے گر آیا جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہمہامہ میں بڈگام سے سرینگر کی طرف جارہی ایک مسافر بردار گاڑی سے ایک شخص نیچے گر آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر صدر ہسپتال سری نگر پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت نثار احمد پرہ ولد علی محمد ساکن مارورا بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر ۱۴۴کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں بدھ کے روز مسافر بردار گاڑی اور ٹپر کے درمیان زور دار ٹکرہوئی جس وجہ سے بس میں سوار۲۶مسافرزخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں کھنڈلی پل کے نزدیک بس اور ٹپرکے درمیان ٹکر ہونے کے باعث ۲۶مسافر زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔اُن کے مطابق اس حادثے میں کم از کم ۲۶مسافر زخمی ہوئے جن میں سے اکثر کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔