جمعہ, جون 20, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میںخشک سالی کے بعد ۱۲ جنوری کو بارشیں اور برفباری کا امکان

خشک موسم سے نجات مل سکتی ہے اور کہرہ بھی غائب ہو جائے گا:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-04
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

ٹیوب ویل میں گرنے سے بھائی کی موت‘ بہن کی حالت نازک

سرینگر//
وادی کشمیر میں جاری خشک موسم کے بیچ۱۲ جنوری کو محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
سرما کے رواں سیزن میں نومبر ماہ میں درمیانی درجہ کی بارش اور برفباری ہوئی تھی، تاہم دسمبر سے اب تک موسم مکمل خشک رہا ہے۔ خشک موسم کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ ہر روز صبح کے اوقات میں گھنے کہرے کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔
کشمیر میں اب تک کے خشک سرما سے لوگ کافی پریشان ہوچکے ہیں، اور لوگوں کا کہنا ہے کہ برفباری اور بارش نہ ہونے سے آنے والے سیزن کی کاشتکاری کے علاوہ ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ تاہم محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ۱۲ جنوری سے برفباری اور بارش کا امکان ہے‘ جس سے خشک موسم سے نجات مل سکتی ہے اور کہرہ بھی غائب ہو جائے گا۔
احمد نے مزید بتایا کہ رواں سرما بالخصوص دسمبر سے جموں کشمیر میں اس نوعیت کی برفباری اور بارش نہیں ہوئی ہے۔ یہ خشک موسم ۱۰ جنوری تک رہ سکتا ہے اور اسکے بعد موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔ اس سے قبل بھی کشمیر میں سرما خشک رہا ہے اور ماضی قریب میں ہی کئی ایسی مثالیں ہیں جب سرما تقریباً پوری طرح سے خشک رہا ہے۔
اس دوران محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۲ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۸ء۱ڈٖگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں۷ جنوری تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وادی میں۴؍اور۵جنوری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۷جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم۸جنوری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں یا برف باری کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری :گاڑیوں کو جلانے کے الزام میں شہری گرفتار

Next Post

جموں میں دہشت گردی کی فنڈنگ کیس کی کارروائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-20
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

ٹیوب ویل میں گرنے سے بھائی کی موت‘ بہن کی حالت نازک

2025-06-20
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

جموں یونیورسٹی ہوسٹل بالکونی سے گرنے کے باعث طالب علم جاں بحق

2025-06-19
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ
مقامی خبریں

کشتواڑ کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری

2025-06-19
مقامی خبریں

امرناتھ یاترا :۵۸ ؍افسران بطور کیمپ ڈائریکٹرز و ایڈیشنل ڈائریکٹرز تعینات

2025-06-19
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

پونچھ میں ایک خاتون کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-19
پارلیمانی انتخابات :ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کریں گے :اپنی پارٹی
مقامی خبریں

سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اپنی پارٹی کی ڈل میں شکارا ریلی

2025-06-19
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

کنزر میں کمسن بچے کی پراسرار موت کا معمہ حل‘ نابالغ گرفتار

2025-06-18
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

جموں میں دہشت گردی کی فنڈنگ کیس کی کارروائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.