سرینگر//
جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں دو گاڑیوں کو مبینہ طور پر آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پھلواری باجوہ علاقہ کے رہائشی ستپال نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے منگل کی رات تقریبا ًساڈھے گیارہ بجے دو پہیوں والی گاڑی کے آئل ٹینک کو توڑ کر کار اور موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔
پولیس نے بتایا کہ معاملہ درج کیا گیا ہے اور ستیش کمار (۲۶) کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔