منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۲۰۲۳میں جنگجوؤں کی بھرتی میں ۸۰ فیصد کمی آئی‘یہ ہمارے لئے کامیابی ہے‘

امسال جموں و کشمیر میں۵۵غیر ملکیوں سمیت کل۷۶دہشت گردوں کو مار گرایا گیا :سوائن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-31
in اہم ترین
A A
آر آر سوائن کو ڈی جی پولیس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر آر سوائن نے ہفتہ کو کہا کہ اس سال اب تک عسکریت پسندوں کی بھرتی میں۸۰ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
جموں و کشمیر کے ڈی جی پی نے سال کے آخر میں ایک پریس بریفنگ میں عسکریت پسندوں کی بھرتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال۲۰۲۳میں اس میں۸۰فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈی جی پی نے کہا’’ہمارے لیے سب سے بڑی کامیابی (عسکریت پسندوں کی) بھرتیوں میں۸۰فیصد کمی تھی کیونکہ۲۰۲۲میں۱۳۰کے مقابلے میں اس سال اب تک صرف۲۲بھرتیاں دیکھی گئیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ پچھلے سال۱۱۳عسکریت پسند مارے گئے تھے اور(عسکریت پسندوں) کی بھرتیوں کو روک کر، اس سال عسکریت پسندوں کے ساتھ ساتھ ہمارے لڑکوں کی زندگیاں بھی بچائی گئی ہیں‘‘۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ اس سال جموں و کشمیر میں۵۵غیر ملکیوں سمیت کل۷۶دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے مزید۲۹۱ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا اور۲۰۱؍ اوور گراؤنڈ کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ڈی جی پی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہشت گردانہ حملوں میں ایک ڈی ایس پی اور ایک انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ۸۹ ماڈیولز کا پردہ فاش کیا گیا اور دہشت گردوں کے۱۸ ٹھکانوں کا سراغ لگایا گیا جبکہ عمارتوں ، زمینوں ، باغات اور تجارتی اداروں سمیت ۱۷۰ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی۹۹جائیدادوں کو ضبط کیا گیا اور۶۸ بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے۔
ڈ ی جی پی نے کہا کہ علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کی تعریف کرنے والے۸۰۰۰سے زائد جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
سوائن نے کہا کہ گزشتہ سال عسکریت پسندوں سے متعلق سرگرمیوں میں ۳۱شہری ہلاک ہوئے تھے جبکہ ۲۰۲۳میں یہ تعداد کم ہو کر۱۴رہ گئی۔’’ پچھلے سال دہشت گردی سے متعلق جرائم کے۱۲۵واقعات ہوئے تھے اور اس سال۲۰۲۳میں یہ تعداد گھٹ کر۴۶رہ جانے کے بعد اس میں۶۳فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے‘‘۔
سوائن نے مزید کہا کہ تین دن میں ایک بار دہشت گردی کا واقعہ پیش آتا تھا اور اس کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
ہڑتال کی کال کے بارے میں ڈی جی پی نے کہا کہ یہ۲۰۲۲میں پہلے ہی کم تھی اور اس سال اس میں مزید کمی آئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عسکریت پسند تنظیموں اور علیحدگی پسندوں کی جانب سے منظم ہڑتال کی کال اور اس کے ردعمل کا اندازہ لگاتے ہوئے۲۰۲۳ میں صفر تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰۲۳ میں جموں کشمیر :جی ۲۰ کے گروپ اجلاس سے لے کر سیاحوں کی ریکارڈ تعداد تک

Next Post

لاسی پورہ پلوامہ میں ضبط شدہ ممنوعہ مواد و منشیات کو تباہ کیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

لاسی پورہ پلوامہ میں ضبط شدہ ممنوعہ مواد و منشیات کو تباہ کیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.