سرینگر//
کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں ہفتے کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت۶ء۳ریکارڈ ہوئی ہے ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے کپواڑہ میں ہفتے کے روز سہ پہر چار بجکر۵۷منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ۶ء۳ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی ۵کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے ۔