جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ڈاکٹر فاروق کو سنجیدہ مت لیجئے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-12-28
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

اب اگر کچھ لوگ پیالے میں طوفان لانا چاہتے ہیں تو … تو صاحب اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں… سوائے اس ایک بات کے کہ… کہ یہ لوگ خود بھی جانتے ہیں کہ پیالے میں اگر طوفان آئے بھی تو… تو وہ کوئی معنی نہیں رکھتا ہے… اس سے کچھ ہونا والا نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… لیکن کیا کیجئے گا یہ لوگ مجبور ہیں… اپنی عادت سے مجبور ہیں… اسی لئے ڈاکٹر صاحب… ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب کے ایک بیان پر یہ حضرات واویلا کررہے ہیں… گرچہ اس پر واویلا کرنے کی کوئی ضرورت بھی نہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ اگر پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں کی گئی تو کشمیر کا حال بھی غزہ جیسا ہو جائیگا… ہم حیران ہیں اوراللہ میاں کی قسم پریشان بھی اور… اور اس لئے ہیں کہ جو لوگ ڈاکٹر صاحب کے اس بیان پر اعتراض کررہے ہیں… اس پر طوفان کھڑا کرنا چاہتے ہیں‘ وہ اپنے ڈاکٹر صاحب کو ہم اور آپ سے زیادہ جانتے ہیں… برسوں اور دہائیوں سے جانتے ہیں… لیکن… لیکن پھر بھی ان کی نا سمجھ ‘ سمجھ میں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ بھلا ڈاکٹر صاحب کے کسی بیان کو سنجیدہ لینے کی ضرورت بھی ہے کیا… کیا کبھی ان کے بیان کو سنجیدہ لیا بھی جانا چاہئے … صاحب ہم تو تب ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے تھے جب اعتراض کرنے والے انہیں اور ان کی باتوں کو سنجیدہ لیتے تھے … آج کی تو بات ہی نہیں ہے کہ… کہ ڈاکٹر صاحب عمر کے اس کے حصے میں کب کیا کہیں کوئی نہیں جانتا ہے… بالکل بھی نہیں جانتا ہے کہ… کہ اگلے روز پارلیمنٹ کے باہر یہ جناب جموں کشمیر کو جہنم میں بھیج رہے تھے… سچ تو یہ ہے کہ فاروق صاحب اور ان کی باتوں کو اب سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے کہ … کہ اس عمر میں یہ جناب کب کیا کہیں‘ اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہو نا چاہئے … بالکل بھی نہیں ہو نا چاہئے کہ اعتراض کرنے والو ں میں ہی کسی نے ڈاکٹر صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اب آرام کرنے کی سخت ضرورت ہے اور… اور سچ پو چھئے تو… تو ہم بھی ان صاحب کی باتوں سے اتفاق نہیں بلکہ سو فیصد اتفاق کرتے ہیں ۔ڈاکٹر صاحب !آپ کو سچ میں آرام کی ضرورت ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ شہری ہلاکتیں: وزیر دفاع متاثرین سے ملاقی، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی

Next Post

مسلمان اپنی زبوں حالی کے خود ذمہ دار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

مسلمان اپنی زبوں حالی کے خود ذمہ دار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.