پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ میں حملہ آوروں کی تلاشی کارروائی چھٹے روز بھی جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-27
in اہم ترین
A A
راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

جموں//
جموں و کشمیر کے پونچھ میں گزشتہ ہفتے گھات لگا کر کئے گئے حملے میں ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے سیکورٹی فورسز نے منگل کو مسلسل چھٹے دن بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بدھ کے روز پونچھ میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر فوج اور سویلین حکام کے ساتھ گراؤنڈ زیرو کا دورہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران۳۰سے زیادہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور ان میں سے کئی کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ فوج کی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لئے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
ادھر ایک عہدیدار نے بتایا کہ آپریشن میں سراغ رساں کتے، نگرانی کے آلات اور فضائی میکانزم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تسلط کی کارروائیوں کے دوران دراندازی کے سات راستوں کو بند کرنے کیلئے اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گھنے جنگلات، گہری کھائیوں اور غاروں کی وجہ سے کارروائیاں محتاط طریقے سے کی جارہی ہیں۔
راجوری اور پونچھ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات مسلسل چوتھے دن بھی معطل رہیں گی۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ فی الحال جنگلی علاقوں کی اور جانے سے گریز کیا کریں کیونکہ وہاں پر سیکورٹی فورسز نے جگہ جگہ پر ناکے لگائے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بفلیاز راجوری شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیاہے ۔ادھر اس حملے کے بعد پونچھ اور راجوری اضلاع میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کی بعض سڑکوں پر ناکے لگا دئے گئے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی کے علاوہ کارڈ چیکنگ کی جاتی ہے اور ان کے موبائل بھی چیک کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ناکوں پر گاڑیوں کی بھی تلاشی کی جاتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی مغل روڈ پر بھی کئی ناکے لگا دئے گئے ہیں جہاں آنے جانی والی گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ وزیر دفاع بدھ کو علاقے کا دورہ کریں گے اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعلی کمانڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز پونچھ کے گراؤنڈ زیرو کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سورن کوٹ اور راجوری ضلع کے تھانہ منڈی جنگلاتی علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن کا جائزہ لیا تھا۔
جنرل پانڈے نے سکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ وہ تمام چیلنجوں کے خلاف ثابت قدم رہیں۔
پونچھ میں دھیرا کی گلی اور بفلیاز کے درمیان دھتیار موڑ پر جمعرات کو دہشت گردوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس کے بعد فوج نے پوچھ تاچھ کے لئے تین شہریوں کو حراست میں لیا تھا۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کے روز ہلاک ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو معاوضہ اور نوکریوں کا اعلان کیا اور کہا کہ اس معاملے پر میڈیکو لیگل رسمی کارروائی کی گئی ہے اور قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
فوج نے شہری ہلاکتوں کی مکمل داخلی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تحقیقات کے انعقاد میں مکمل حمایت اور تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی بٹالین کی تعیناتی پر غوروغوض

Next Post

اونتی پورہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ میٹنگ‘سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان
اہم ترین

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

2025-06-15
’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘
اہم ترین

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

2025-06-15
جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس
اہم ترین

جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس

2025-06-15
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
اہم ترین

امر ناتھ یاترا :سادھو ۳ جولائی کو یاترا کے آغاز سے قبل جموں پہنچ گئے

2025-06-14
احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی
اہم ترین

احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی

2025-06-14
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-14
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

ایران پر اسرائیل کے حملے مکمل طور پر بلاجواز ہیں: وزیر اعلیٰ

2025-06-14
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے
اہم ترین

گرمی کی لہر جاری‘ سرینگر میں۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ درج

2025-06-13
Next Post
اونتی پورہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ میٹنگ‘سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا گیا

اونتی پورہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ میٹنگ‘سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.