جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی بٹالین کی تعیناتی پر غوروغوض

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-27
in اہم ترین
A A
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
جموںکشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں ملی ٹینٹ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر اضافی فوجی بٹالین کو تعینات کرنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ اور راجوری اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ اور راجوری میں امسال دہشت گردانہ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر دونوں اضلاع میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی پر غو ر و غوض ہو رہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز فوجی سربراہ منوج پانڈے نے پونچھ کا دورہ کیا اوروہاں پر سولہ کارپس کمانڈر ، شمال مشرقی کمان کے کمانڈر کے علاوہ دیگر سینئر آفیسران کے ساتھ پونچھ اور راجوری میں ملی ٹینسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کی خاطر نئی حکمت عملی ترتیب دینے پر گفت وشنید کی ۔
ذرائع کے مطابق پونچھ او رراجوری میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اضلاع میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی سربراہ نے پونچھ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی بھی صدارت کی جس دوران انہیں سرحدی اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں اضلاع میں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور وغوض ہور ہا ہے ۔
راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی فوجی کمپنیوں کی تعیناتی کا ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا تاہم اس حوالے سے سنجیدگی کے ساتھ غور وغوض ہو رہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی پونچھ کے دورے پر آرہے ہیں جس دوران انہیں بھی سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں آتشزدگی تین منزلہ دکان خاکستر

Next Post

پونچھ میں حملہ آوروں کی تلاشی کارروائی چھٹے روز بھی جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات

پونچھ میں حملہ آوروں کی تلاشی کارروائی چھٹے روز بھی جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.