نئی دہلی/ 25دسمبر
کانگریس صدر‘ملکارجن کھڑگے جو انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے مختلف ریاستوں کے قائدین سے ملاقات کر رہے ہیں‘ 2024 کے لوک سبھا انتخابات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں جموں و کشمیر کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
پارٹی رہنماو¿ں کے مطابق کھڑگے نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور کئی دیگر اعلیٰ رہنماو¿ں کے ساتھ 24 ریاستوں کے رہنماو¿ں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ایک پارٹی لیڈر نے کہا کہ راہل گاندھی کے ساتھ دیگر سینئر قائدین اور ریاستی قائدین میٹنگ کے دوران موجود رہیں گے۔
پارٹی لیڈر نے کہا کہ یہ قائدین پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران دونوں بلوں کی منظوری کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
پارٹی رہنما نے کہا کہ میٹنگ کے دوران پارٹی قائدین جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ (ایجنسیاں)