اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں ہسپتالوں میں نئے کوڈ ویرینٹ سے لڑنے کی خاطر تمام تر تیاریاں مکمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-21
in مقامی خبریں
A A
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے کو رونا الرٹ جاری کرنے کے پیش نظر جموں میں اس بیماری کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ شری مہاراجہ گلاب سنگھ ہسپتال جموں میں ایک کووڈ وارڈ قائم کیا گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی وزارت صحت کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بیچ جموں میں کووڈ کے نئے ویرنٹ سے لڑنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جموں کے شری مہاراجہ گلاب سنگھ ہسپتال میں ایک خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ کی تیاری کے لئے طبی عملے کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹروں اورنیم طبے عملے کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
ان کے مطابق ہسپتال میں کووڈ ٹیسٹنگ لیب اور آکسیجن کی مکمل سہولیات موجودہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آکسیجن پلانٹ کے ساتھ ساتھ آکسیجن سلنڈر بھی تیار رکھے گئے ہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر ایس او پیز پر من وعن عمل کرنی چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو ماسک کے بغیر گھرو ں سے باہر نہیں آنا چاہئے ۔
نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ نئے ویرینٹ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں تاہم اس ویرینٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیا ویرینٹ سنگین بیماری کا سبب نہیں بنتا اور جن سولہ لوگوں کی ملک کی مختلف ریاستوں میں اس نئے ویرینٹ کی وجہ سے موت واقع ہوئی وہ سنگین امراض میں مبتلا تھے ۔
ان کے مطابق کووڈ۱۹؍ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے اور لوگوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر وی کے پال نے بتایا کہ انتظامیہ نے اس نئے ویرینٹ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہنگیائی پناہ گزینوں کامعاملہ

Next Post

جموں کشمیر کی قاتل شاہراہوں پر گزشتہ چار برسوں میںچار ہزار ۲۰۰ لوگوں کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
’اب پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا‘

جموں کشمیر کی قاتل شاہراہوں پر گزشتہ چار برسوں میںچار ہزار ۲۰۰ لوگوں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.