ترنداد// فل سالٹ (119) کی دھماکہ خیز سنچری کی بدولت انگلینڈ نے چوتھے ٹی-20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 75 رنز سے شکست دے کر کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس نے سیریز 2-2 سے برابر کر لی ہے۔
منگل کو ٹروبا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 267 رنز کا ریکارڈ اسکور کیا۔ سالٹ نے 119 رنز کی اننگز میں 10 چھکے لگائے۔ انگلینڈ کا اسکور ٹی 20 انٹرنیشنل میں پانچواں سب سے زیادہ اور کل وقتی رکن ملک کا دوسرا سب سے بڑا اسکور تھا۔ کپتان جوس بٹلر نے 55 اور لیام لیونگسٹون نے 54 رنز بنائے۔ سالٹ نے ٹی 20 میں انگلینڈ کے کسی مرد کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنایا، ایلکس ہیلز کے 116 رنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔