منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جنوبی افریقہ نے جورجی کی سنچری اننگز کی بدولت حاصل کی کامیابی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-21
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

گکبہارا// جنوبی افریقہ نے اوپنر ٹونی ڈی جورجی کی 119 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری اور ریزا ہینڈرکس کے 52 رنز کی نصف سنچری کی بدولت دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔
212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جورجی اور ریزا ہینڈرکس نے جنوبی افریقی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 130 رنز جوڑے۔ جورجی نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری 109 گیندوں میں مکمل کی۔ انہوں نے 119 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز میں نو چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ جنوبی افریقہ کا پہلا وکٹ 28ویں اوور میں ہینڈرکس کی صورت میں گرا ، انہیں ارشدیپ سنگھ نے مکیش کمار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ دوسرا وکٹ 42ویں اوور میں رسی وین ڈیر ڈوسن کی صورت میں 36 رن پر گرا۔ رنکو نے اسے سیم سنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان ایڈن مارکرم دو رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نے 42.3 اوورز میں دو وکٹوں پر 215 رنز بنائے اور میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔
ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے لیے آٹھ گیند باز میدان میں اتارے، لیکن کوئی خاص کامیابی نہیں مل پائی۔ صرف ارشدیپ اور رنکو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے سیریز میں 1-1 سے برابر حاصل کر لی ہے۔
اس سے قبل سائی سدرشن کی 62 رنز اور کے ایل راہل کی 56 رنز کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا ۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں چار رن پر اوپنر رتوراج گائیکواڑ کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے تلک ورما 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں 12ویں اوور میں برگر نے ہینڈرکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد سدرشن اور راہل نے مل کر تیسرے وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے۔
ہندوستان کا تیسرا وکٹ 114 کے اسکور پر سائی سدرشن کی صورت میں گرا۔ سدرشن نے اس سیریز میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی اور 83 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ وہیں راہل نے 64 گیندوں میں 56 رنز کی اپنی اننگز میں سات چوکے لگائے۔ سنجو سیمسن نے 12 رنز، رنکو سنگھ نے 17 رنز اور ارشدیپ سنگھ نے 18 رنز بنائے۔ پانچ کھلاڑی دوہرے اعداد و شمار تک نہیں پہنچ سکے اور پوری ہندوستانی ٹیم 46.2 اوورز میں 211 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برگر نے تین وکٹ حاصل کئے۔ بیورون ہینڈرکس اور کیشو مہاراج نے 2،2 وکٹ حاصل کئے اور لیزرڈ ولیمز اور کپتان ایڈن مارکرم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ون نیشن،نن الیکشن

Next Post

فل سالٹ کی دھماکہ خیز سنچری نے انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں مدد کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

فل سالٹ کی دھماکہ خیز سنچری نے انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں مدد کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.